جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

مصباح الحق نے وہ کام کردکھایاجس کا دنیا کی باقی ٹیمیں صرف خواب ہی دیکھتی ہیں

datetime 17  مئی‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی) قومی ٹیم کے حال ہی میں ریٹائر ہونے والے کپتان مصباح الحق ویسٹ انڈیز کے خلاف الوداعی سیریز میں تاریخی فتح کے بعد وطن پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچے توپی سی بی ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز سمیت مداحوں کی بڑی تعداد نے انکا شانداراستقبال کیا۔

قومی ہیرو کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ان پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئی۔ میڈیا سے گفتگو میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی بار ٹیسٹ سیریز جیتنے پر پوری ٹیم کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، ویسٹ انڈیز کے خلاف یادگار فتح زندگی بھر یاد رہے گی۔پرجوش ہجوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کپتان کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے اعزاز ہے،میں اپنی کارکردگی سے خوش ہوں، ویسٹ انڈیز کی جیت میں ہمیشہ یاد رکھوں گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کامیابی کا سہرا پاکستان کرکٹ بورڈ، کھلاڑیوں کے اہل خانہ اور پوری ٹیم کو جاتا ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح پر مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہم نے وہ کامیابی حاصل کی ہے جس کا دنیا کی باقی ٹیمیں صرف خواب دیکھتی ہیں۔مصباح الحق نے کہا کہ ایسی کامیابیاں نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں مدد فراہم کریں گی، ضروری ہے کہ ہم اسی طرح کامیابیاں حاصل کرتے رہیں ۔اس موقع پر سابق کپتان نے قوم کی دعاؤں اور حمایت کا بھی شکریہ ادا کیا۔خیال رہے کہ 15 مئی کو پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 101 رنز سے شکست دے کر ویسٹ انڈین سرزمین پر پہلی مرتبہ سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔اس فتح کے ساتھ ساتھ پاکستانی ٹیم نے اپنے کیریئر کا آخری میچ کھیلنے والے یونس خان اور کپتان مصباح الحق کو بھی یادگار انداز میں رخصت کیا تھا۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…