جمعہ‬‮ ، 12 دسمبر‬‮ 2025 

اظہر علی کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کرنا میرا فیصلہ نہیں تھابلکہ کس کے کہنے پر ایسا کیا؟شہریار خان کے حیرت انگیزانکشاف

datetime 16  مئی‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کے چیئر مین شہریار خان نے کہا ہے کہ اظہر علی کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کرنا میرا فیصلہ نہیں تھا۔ سابق کپتان،کوچ ،بورڈ کے عہدیداروں، سلیکٹرز ، اورسینئر کھلاڑیوں نے مشورہ دیا کہ اظہر علی کو کپتان بنایا جائے ،اظہر علی کی شخصیت عمران خان اور مصباح الحق جیسے کپتان کی طرح نہیں تھی۔ اظہر علی کو ون ڈے ٹیم کی قیادت دینے کا تجربہ ناکام ہوگیا۔

اپنے ایک انٹرویو میں پی سی بی چیئر مین نے کہا کہ سفید گیند سے کھیلی جانے والی ون ڈے کرکٹ میں انھیں سابق کپتان،کوچ ،بورڈ کے عہدیداروں، سلیکٹرز ، چیف سلیکٹر اورسینئر کھلاڑیوں نے مشورہ دیا کہ اظہر علی کو کپتان بنایا جائے اور ٹیسٹ کرکٹ میں انھیں نائب کپتان مقرر کیا جائے۔چیئر مین پی سی بی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اظہر علی کو ون ڈے ٹیم کی قیادت دینے کا تجربہ ناکام ہوگیا۔شہریار خان کا کہنا تھا کہ’ اظہر علی ایک محتاط انداز رکھنے والے کپتان ثابت ہوئے۔ان کی شخصیت میں عمران خان اور مصباح الحق جیسے کپتان کی طرح نہیں تھی لہٰذا میں انھیں لایا اور کہا کہ کپتانی کے سبب آپ کی انفرادی بیٹنگ متاثر ہو رہی ہے، آپ قیادت سے دست بردار ہو جائیں ،یہ ذمہ داری ہم سرفراز احمد کو سونپنا چاہتے ہیں۔شہریار خان نے اعتراف کیا کہ اظہر علی جو ایک نفیس انسان ہیں ،ہمارے اس فیصلے سے دل برداشتہ ہوگئے اور انہوں نے کہا کہ وہ ٹیسٹ ٹیم کی نائب کپتانی بھی چھوڑنا چاہتے ہیں جسے ہم نے قبول کر لیا۔اکتیس مارچ 2015ء کو لاہور میں شہریار خان نے مصباح الحق کی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اظہر علی کو اس وقت کپتان بنانے کا اعلان کیا تھاجب اظہر ون ڈے ٹیم میں بھی شامل نہ تھے۔بطور کپتان اظہر علی کو بنگلہ دیش میں کھیلی جانے والی پہلی ون ڈے سیریز میں تین صفر سے شکست کا کڑوا گھونٹ پینا پڑا تھا۔

اظہر علی نے 31ون ڈے میچوں میں پاکستان کی قیادت کی جہاں 18میچوں میں انھیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔بطور کپتان اظہر علی 12میچوں میں کامیاب رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…