لاہور(آئی این پی) عمر اکمل اور جنید خان تنازع میں کمیٹی سفارشات نظر انداز کی گئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کو کمیٹی نے تین ہفتے کیلئے معطل کرنے کی سفارش کی تھی۔ عمر اکمل اور جنید خان دونوں چیمپینز ٹرافی کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں۔ذرائع کے مطابق تنازع کے باعث دونوں کھلاڑیوں کو کمیٹی نے تین ہفتے کیلئے معطل کرنے کی سفارش کی تھی جسے پی سی بی کی جانب سے نظر انداز کر دیا گیا۔
اکمل اور جنید خان دونوں چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں اور لندن روانہ ہو چکے ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پاکستان کپ کے دوران تعلقات کشیدگی اختیار کر گئی تھی جب عمر اکمل نے الزام عائد کیا کہ جنید خان ٹیم میٹنگ میں موجود تھے لیکن میچ کے لیے نہیں آئے ،جبکہ جنید خان نے وضاحت کی کہ میچ سے قبل غائب نہیں ہوئے، فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے میچ میں حصہ نہیں لیا۔ یاد رہے کہ پاکستان کپ کے دوران قومی ٹیم کے کھلاڑیوں جنید خان اور عمر اکمل کے درمیان تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔ پنجاب اور سندھ کی ٹیموں کے درمیان میچ میں پنجاب کے کپتان ٹاس کیلئے آئے تو انہوں نے ٹیم میں ایک تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ جنید خان میچ نہیں کھیل رہے۔ عمر اکمل نے الزام عائد کیا کہ جنید خان کل ٹیم میٹنگ میں موجود تھے لیکن اب وہ کدھر ہیں اس بات سے میں اور ٹیم مینجمنٹ پریشان ہیں۔ دوسری جانب پیسر جنید خان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام میں وضاحت کرتے ہوئے کہا تھاکہ میچ سے قبل غائب نہیں ہوا بلکہ فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے ڈاکٹر کی ہدایت پر میچ میں حصہ نہیں لیا اور ہوٹل میں آرام کر رہا ہوں جب کہ میچ میں عدم شرکت کے بارے میں ٹیم مینجمنٹ اور کپتان کو آگاہ کر دیا تھا۔ عمر اکمل کو معلوم تھا کہ میں طبیعت میں خرابی کی وجہ سے شرکت نہیں کر رہا تاہم انہوں نے میرے غائب ہونے کے حوالے سے جو بیان دیا وہ حیران کن ہے۔