ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

’’مصباح الحق اور یونس خان کی ریٹائرمنٹ ‘‘ شاہدآفریدی نے کیا نصیحت کر دی ؟

datetime 16  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پاکستان کرکٹ ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں کامیابی کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ہر کوئی قومی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنے میں مصروف ہے۔پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 101 رنز سے شکست دے کر ویسٹ انڈین سرزمین پر پہلی مرتبہ سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے

سابق کپتان عمران خان بھی ان مداحوں میں سے ایک تھے جنہوں ٹیسٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا ویسٹ انڈیز میں تاریخی فتح پر پاکستانی ٹیم کو مبارک ہو۔آل رائونڈر بلاول بھٹی نے بھی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔احمد شہزاد نے لکھا ہماری ٹیم نے کر دکھایا، ویسٹ انڈیز کے خلاف جیتی گئی پہلی ٹیسٹ سیریز۔سابق کپتان اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنی ٹوئٹ میں یونس خان اور مصباح الحق کی تعریف کرتے ہوئے لکھا شاباش لڑکو! پاکستان کے لیے یہ ٹیسٹ سیریز ایک تاریخی فتح ہے، یہ جیت پاکستان کے نام، ویسٹ انڈیز نے بھی بہترین مقابلہ کیا۔مصباح الحق کی اہلیہ عظمی خان نے بھی اس موقع پر اپنے شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور انہیں اپنا چمپئن کہا۔مداحوں نے ThankYouYounis# کے ہیش ٹیگ کے ساتھ یونس خان کو بھی خراج تحسین پیش کی۔اس کے ساتھ ساتھ ThankYouMisbah# بھی ٹوئٹر ٹرینڈ کا حصہ بنا جس کے ساتھ لوگوں نے پاکستانی ٹیم کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان کو خراج تحسین پیش کیا۔پاکستان سپر لیگ کی چمپئن ٹیم پشاور زلمی نے اپنی ٹوئٹ میں مصباح کی ریٹائرمنٹ کو ’’ایک عہد کا اختتام‘‘لکھا۔سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے بھی ویڈیو پیغام کے ذریعے یونس خان اور مصباح الحق کے کیریئر پر بات کی۔شاہد آفریدی نے اپنے ویڈیو پیغام میں نئی نسل کو مشورہ دیا کہ وہ ان لیجنڈز کے تجربے سے سیکھیں اور اس سے فائدہ اٹھائیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…