اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

وسیم اکرم اور شعیب اخترکے نئے روپ نے سب کو حیران کر دیا

datetime 15  مئی‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک)کرکٹ کے میدانوں میں دنیا کو حیران کردینے والے دو سابق پاکستانی فاسٹ بائولر وسیم اکرم اور شعیب اختر اب ایک نئے روپ میں نظر آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ماضی کے دو سابق پاکستانی فاسٹ بائولر وسیم اکرم اور شعیب اختر نجی ٹی وی پروگرام ’’جیو کھیلو پاکستان‘‘کی پرموشن کے سلسلے میں نئے بہروپ میں سامنے آگئے ہیں۔ دونوں کھلاڑی پاکستان کی ماضی کی سپر ہٹ فلم مولا جٹ کے مرکزی کرداروں ، مولا جٹ اور نوری نت کا بہروپ بھر کر پروگرام کی پرموشن کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں

دونوں کی ایک ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہےجس میں دونوں مولا جٹ فلم کے ڈائیلاگ بولتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرانے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں وہ وسیم اکرم نوری نت کے بہروپ میں شنیرا کے ساتھ گھر کے کچن میں موجود ہیں۔ شنیرا نے تصویر کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ’’گھر کے کچن میں کرتی خاتون کا چہرہ ایسے ہی نظر آئے گا جب اس کا شوہر نوری نت کے بہروپ میں اچانک اس کے سامنے کام کرتے آجائے‘‘۔

 



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…