اتوار‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2025 

عالمی سطح کے کھیلوں کی پاکستان میں واپسی ۔۔انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلوں کاآغاز، کب اور کہاں دنگل ہوگا؟

datetime 15  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ریسلنگ کے عالمی مقابلوں کا دنگل سج گیا،ڈبلیو ڈبلیو ای طرز کی ریسلنگ چیمپئن شپ 17مئی کوشروع ہوکر 21 مئی کو اختتام پذیر ہوگی ، 20 ممالک سے 25 ریسلرز ایک دوسرے کو چت کرنے کیلئے دائو پیچ آزمائیں گے، تفصیلات کے مطابق ریسلنگ کے عالمی مقابلوں کی افتتاحی تقریب 17 مئی کو کراچی میں منعقد ہوگی، ریسلنگ کے مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے 20 ممالک سے 25 ریسلرز منگل 16مئی کو کراچی پہنچیں گے،

اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پرو ریسلنگ انٹرٹین منٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پیر سید عاصم علی کاظمی کا کہنا تھا کہ پی ڈبلیو ای نے ریسلنگ کے مقابلوں کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دےدی ہے،دنیا کی تمام بڑی کمپنیوں کے ریسلرزمنگل کو پاکستان پہنچیں گے، جن کمپنیوں کے ریسلرز پاکستان آرہے ہیں ان میں ڈبلیو ڈبلیو ای ، این ایکس ٹی ،ٹی این اے ، قطر پرو ریسلنگ اور دیگر کمپنیاں شامل ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نیٹ ریسلنگ اس سے قبل نہیں ہوئی ،پاکستانی ریسلنگ سے بے حد محبت رکھتے ہیں ، پر ی لانچنگ میں لوگوں کا رسپانس حیران کن تھا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ریسلنگ کا پہلی عالمی چیمپئن شپ کروانے جارہے ہیں ،20 ممالک کے ریسلرز کو پاکستان مدعو کیا ہے ،عوام اور میڈیا سے درخواست ہے کہ اس ایونٹ کو کامیاب بنائیں ، پی ڈبلیو ای کے برانڈ ایمبیسیڈرمیصم علی کا کہنا تھا کہ ریسلنگ کے عالمی چیمپئن شپ کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، چیمپئن شپ کا آغاز کراچی سے ہوگا،ریسلنگ کے مقابلے 17 مئی کو کراچی سپورٹس کمپلیکس ، 19 مئی کو الحمراآرٹ اینڈ کلچرقذافی اسٹیڈیم ، اور 21 مئی کو سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہونگے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ریسلنگ کے شائقین کی ایک بہت بڑی تعداد موجود ہے جو ان مقابلوں سے محظوظ ہو سکے گی ،

عاصم علی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک نئی انڈیسٹری کو پاکستان لارہے ہیں ، ریسلنگ کے عالمی مقابلے پا کستان کا بہتر امیج اجاگر کرنے میں مدد گار ثابت ہونگے، پی ڈبلیو ای نے پہلا قدم اٹھایا ہے، عوام اور میڈیا نے مل کراسے کامیاب بنانا ہے ، انہوں نے بتایا کہ مقابلوں میں حصہ لینے والے ریسلرز 16 مئی کو کراچی ائرپورٹ پہنچیں گے جہاں ان کا بہترین استقبال کیا جائے گا،

ان کا کہنا تھا کہ جو نامورریسلرز پاکستان آرہے ہیں ان میں ٹائنی آئرن ، بیمبی کیل، ویڈ بریٹ، کارٹیلو اور دیگر نامور ریسلرز شامل ہیں، پاکستان کی طرف سے بادشاہ پہلوان ان کے ہمراہ ان ریسلرز کی میزبانی کریں گے ، شائقین کی سہولت کیلئے ای ٹکٹنگ بھی شروع کی گئی ہے، 500 ٹکٹس خصوصی بچوں کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…