بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

شہریارخان نے خاموشی کے ساتھ پھر بھارت کی حمایت کرکے انگلینڈ کو ناراض کردیا،حیرت انگیزانکشافات

datetime 14  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آئی این پی) پی سی بی کی جانب سے چیئرمین آئی سی سی ششانک منوہر کی حمایت نے جائلز کلارک کو بدظن کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریارخان نے گزشتہ اجلاس میں آئی سی سی چیئرمین ششانک منوہر کی حمایت کردی تھی، ان کا موقف یہ ہے کہ بی سی سی آئی کے سابق سربراہ نے ’’بگ تھری‘‘ کے خاتمے کیلئے راہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھاجووہ کردارادانہ کرسکے ۔

تاہم رواں سال جون میں سالانہ جنرل اجلاس میں نئے آئین کی منظوری تک ششانک منوہر کا مسند پر برقرار رہنا ضروری ہے۔دوسری جانب بی بی سی کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین جائلز کلارک آئی سی سی کا سربراہ بننے کی خواہش رکھتے تھے،مگر ششانک منوہر کی جانب سے استعفیٰ واپس لینے کے سبب ان کی یہ آرزو پوری نہ ہو سکی، اب انھیں آئندہ سال الیکشن تک انتظار کرنا ہو گا۔ادھر پی سی بی کی جانب سے ششانک منوہر کی حمایت جائلز کلارک کو ایک آنکھ نہیں بھائی، وہ پاکستان ٹاسک فورس کے سربراہ اور ملک انٹرنیشنل کرکٹ بحال کرنے کی کوششوں کے سلسلے میں رواں سال جنوری میں لاہور کا دورہ کر چکے ہیں، جہاں انھوں نے پنجاب حکومت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام سے ملاقاتیں کی تھیں تاہم پی سی بی ستمبر میں جائلز کلارک کی معاونت سے ہی انٹرنیشنل الیون کے دورۂ پاکستان کیلیے کوشاں ہے لیکن جائلز کلارک کی ناراضی ان کوششوں پر اثرانداز ہو سکتی ہے جائلز کلارک کی ناراضی ان کوششوں پر اثرانداز ہو سکتی ہے۔علاوہ ازیں اس حوالے سے پی سی بی کا موقف جاننے کی کوشش کامیاب نہ ہو سکی، دوسری جانب بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ ان دنوں شہریارخان کو نیچا دکھانے کیلیے بورڈکی ایک اعلیٰ شخصیت ایسے ایشوز بنا رہی ہے، فی الحال جائلز کلارک نے دورے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…