ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

مصباح الحق کو کیا پیشکش کی گئی؟شہریار خان کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

datetime 14  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) شہریار خان نے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو آئی سی سی میچ ریفری بنانے کی پیشکش کرنے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مصباح کو ایسی کوئی پیشکش نہیں کی۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ انہوں نے ٹیسٹ کپتان کو کسی عہدے کی پیشکش نہیں کی اور اس بات کا تمام تر انحصار مکمل طور پر خود ٹیسٹ کرکٹر پر ہے

کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ کے بعد پاکستان کرکٹ کیلئے کیا خدمات انجام دینا چاہتے ہیں۔بیان کے مطابق شہریار خان نے کہا تھا کہ ’مصباح الحق کے حوالے سے میرے پاس تین پلان ہیں، پہلا پی سی بی اور پاکستان کرکٹ میں براڈکاسٹر کا، دوسر آئی سی سی میچ ریفری اور تیسرا پی سی بی میں کوئی عہدہ دینے کا آپشن موجود ہے‘۔تاہم نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان نے ان تمام رپورٹس کی تردید کہ انہوں نے مصباح الحق کو میچ ریفری بننے کی پیشکش کی ہے۔’اس بات کا فیصلہ مصباح کریں گے کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد کیا خدمات انجام دینا چاہتے ہیں اور اگر وہ آئی سی سی میچ ریفری بننا چاہیں گے تو پی سی بی ان کا نام تجویز کر دے گا لیکن اس کے بعد ان کا مکمل طور پر دارومدار آئی سی سی پر ہے کہ وہ عہدے کیلئے مصباح کا نام قبول کرتے ہیں یا نہیں’۔2006 میں سابق آل راؤنڈر وسیم راجہ کی وفات کے بعد آج تک کوئی بھی پاکستانی آئی سی سی میچ ریفری نہیں بن سکا اور پی سی بی چار ماہ قبل ہی میچ ریفری کیلئے ار نام تجویز کر چکا ہے لیکن ابھی تک اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔انہوں نے مصباح الحق کو میچ ریفری بننے کی پیشکش کی ہے۔’اس بات کا فیصلہ مصباح کریں گے کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد کیا خدمات انجام دینا چاہتے ہیں اور اگر وہ آئی سی سی میچ ریفری بننا چاہیں گے تو پی سی بی ان کا نام تجویز کر دے گا

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…