اتوار‬‮ ، 23 جون‬‮ 2024 

چیمپئنز ٹرافی ،آئی سی سی نے شرکت کرنیوالی ٹیموں پر ڈالرز کی بارش کردی

datetime 14  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آئی این پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے آئندہ ماہ انگلینڈ میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کے لیے انعامی رقم کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو 22 لاکھ ڈالر بطور انعامی رقم دیے جائیں گے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی مجموعی انعامی رقم میں 2013 میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے مقابلے میں 5 لاکھ ڈالر کا اضافہ کیا گیا ہے

اور اب یہ 45 لاکھ ڈالر ہوگیا ہے۔یکم جون سے 18جون تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ کی رنر اپ ٹیم کو 11 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے جبکہ سیمی فائنل تک پہنچنے والی دیگر دو ٹیموں کو ساڑھے چار لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔گروپ میں تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم 90 ہزار ڈالر کی حقدار ٹھہرے گی جبکہ آخری نمبر پر آنے والے ٹیموں کو 60، 60 ہزار ڈالر ادا کیے جائیں گے۔علاوہ ازیں آئی سی سی نے ایونٹ میں شریک کرکٹ ٹیموں کے کپتانوں کی جانب سے کیے جانے والے پریس کانفرنسز کی تفصیلات بھی جاری کردیں۔24 مئی کو لندن میں سب سے پہلے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیو اسمتھ لارڈز میوزیم میں پریس کانفرنس کریں گے۔25 مئی کو بھارتی کپتان ویرات کویلی، سری لنکن کپتان انجیلو میتھیوز اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن جبکہ 26 مئی کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد میڈیا سے گفتگو کریں گے۔یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں 8 ٹیمیں شرکت کریں گی جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ بھارتی کرکٹ ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔پاکستانی ٹیم گروپ بی میں ہندوستان، سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے ساتھ موجود ہے۔ایونٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 4 جون کو روایتی حریف ہندوستان کے خلاف برمنگھم میں کھیلے گی جس کے بعد دوسرا میچ 7 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا جائے گا جبکہ اخری راؤنڈ میچ سری لنکا سے 12جون کو ہو گا۔گروپ اے میں آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



توجہ کا معجزہ


ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…