منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

غیر اخلاقی اور ذاتیات پر تنقید ،مصباح الحق میڈیا پر برس پڑے

datetime 12  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روسیو(آئی این پی)پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے قائد مصباح الحق نے کہا ہے کہ غیر اخلاقی اور ذاتیات پر تنقید سے غصہ آتا ہے لہذا میڈیا پالیسی کا ازسر نو جائزہ لے۔برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب غیر اخلاقی اور ذاتیات پر تنقید کی جاتی ہے تو غصہ آتا ہے، مسلمان ہونے کی بناء پر ہم یہ کہتے تو ہیں کہ کسی کو دکھ نہیں دینا چاہیے لیکن ان باتوں پر عمل کوئی نہیں کرتا،

تنقید برائے تنقید کرنے والے میڈیا کو اپنی پالیسی کا ازسر نو جائزہ لینے کی ضرورت ہے، جس طرح بعض اوقات کرکٹرز کی کردار کشی اور ان کی نجی زندگی کو اچھالا جاتا ہے، ایسا نہ ہو کہ والدین بچوں کو کھیلوں میں بھیجنا ہی بند کر دیں۔مصباح نے کہا کہ کرکٹ کے میدان کی طرح عام زندگی میں بھی بہت زیادہ اور جلدی ردعمل ظاہر نہیں کرتا اور معاملات ہلکے پھلکے انداز میں نمٹاتا ہوں، کرکٹ کی مصروفیات کے سبب میانوالی جانے اور پرانے دوستوں سے ملنے کا موقع بہت کم ملا لیکن یہ وہ سچے دوست ہیں پرانے دوستوں سے ملنے کا موقع بہت کم ملا لیکن یہ وہ سچے دوست ہیں جن کی دوستی کبھی ختم ہونے والی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرانی یادوں کو بہت زیادہ محسوس کرتا ہوں اور ریٹائرمنٹ کے بعد ان تمام لوگوں سے دوبارہ مل کر پرانی یادیں تازہ کروں گا، میانوالی کے لوگ ذہنی و جسمانی طور پر بہت مضبوط ہیں لیکن وہاں کھیل کے میدان نہیں ہیں، خواہش ہے کہ وہاں تعلیم، صحت اور کھیل کی حالت بہتر کرنے کیلیے دوستوں کے ساتھ مل کر اپنا کردار ادا کروں۔ریٹائرمنٹ کے بعد ان تمام لوگوں سے دوبارہ مل کر پرانی یادیں تازہ کروں گا، میانوالی کے لوگ ذہنی و جسمانی طور پر بہت مضبوط ہیں لیکن وہاں کھیل کے میدان نہیں ہیں، خواہش ہے کہ وہاں تعلیم، صحت اور کھیل کی حالت بہتر کرنے کیلیے دوستوں کے ساتھ مل کر اپنا کردار ادا کروں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…