منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہریارخان نے بھارتی کرکٹ بورڈکوبڑی پیشکش کردی،خالد لطیف کے بارے میں بھی واضح اعلان

datetime 11  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے اپنی ہوم سیریز بھارت کو بھارت میں کھیلنے کی پیشکش کردی ہے، بھارت سے سیریز نہ کھیلنے کی مد میں ہونیوالے مالی خسارے کو پورا کرنے کیلئے سیکیورٹی رسک بھی لینے کیلئے تیار ہیں، مگر بھارت پاکستان سے کرکٹ کھیلنے کیلئے تیار تو ہو، بھارت نہ تو کرکٹ کھیلنے کی حامی بھر رہا ہے اور نہ ہی قانونی نوٹس کا جواب دے رہا ہے،

اسپاٹ فکسنگ کیس میں خالد لطیف سمیت کسی بھی کھلاڑی سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی اور نہ ہی دبائو ڈالا جارہا ہے۔کراچی پریس کلب میں کے پی سی اور اسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف سندھ کی دعوت پر مدعو کی گئی تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہر یار محمد خان نے کہا کہ بھارت معاہدے کے تحت پاکستان سے کرکٹ کھیلنے کا پابند ہے اس لئے ہم چاہتے ہیں کے پاک بھارت سیریز ہو چاہے وہ بھارت میں ہی کیوں نہ ہو سیریز نہ ہونیکی وجہ سے پاکستان کو سنگین مالی خسارے کا سامنا ہے یا پھر انڈین کرکٹ بورڈ ہمارے نقصان کا ازالہ کرے۔ پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ اسپاٹ فکنسگ کیس میں ملوث خالد لطیف سمیت کسی بھی کھلاڑی سے نہ ہی کوئی ڈیل کی جارہی ہے اور نہ کی کسی کھلاڑی پر دبائو ڈالا جارہا ہے کہ وہ پی سی بی شرائط مان لے تو اسے محفوظ راستہ دیا جائے تاہم ابھی پی سی بی کی انکوائری کمیٹی تفتیش کررہی ہے، محمد عرفان کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عرفان نے فکسرز سے رابطے کا اعتراف کیا تھا جس کے بعد ان پر مختصر مدد کی پابندی لگائی گئی اسی طرح جو بھی اپنے جرم کا اعتراف کریگا تو اسے سزاء تو ضرور ملے گی۔بنگلہ دیش میں کرکٹ کھیلنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جولائی میں ہونیوالی سیریز پاکستان بنگلہ دیش میں نہیں کھیلے گا کیونکہ اب بنگلہ دیش کی باری ہے کہ وہ پاکستان آکر کھیلے،

انہوں نے کہا کہ مصبا ح الحق ، یونس خان اور شاہد آفریدی کو باعزت طریقے سے رخصت کیا جائیگا، کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کیلئے بہت کچھ کیا ہے اور بہت کچھ سوچ رکھا ہے۔ کراچی میں کرکٹ اکیڈمی کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ شہر قائد میں بین الاقوامی معیار کی اکیڈمی تیاری کے مراحل میں ہے جو جلد ہی کھول دی جائیگی اور کراچی کرکٹر اپنا نام روشن کرینگے۔چیئرمین پی سی بی کراچی پریس کلب پہنچے تو انکا پرتپاک استقبال کیا گیا،اس موقع پرکراچی پریس کلب ا ورسجاس کے ممبران کی جانب سے چیئرمین پی سی بی شہریار خان کو اجرک اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…