ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کرکٹ ٹیم سے ریٹائر منٹ لیتے ہی یونس خان پاکستان مخالف کس ملک جانے کیلئے تیار ؟ دھماکہ خیز انکشافات

datetime 11  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (آئی این پی)افغانستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ عاطف مشال نے کہا ہے کہ افعان ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے پاکستانی کرکٹر یونس خان سے بات چیت جاری ہے۔اپنے ایک انٹرویو میںعاطف مشال کا کہنا تھا کہ ’ابھی ہم کسی نتیجے پر نہیں پہنچے ہیں لیکن ہم چاہتے ہیں کہ اچھے کھلاڑیوں کی خدمات اپنی ٹیم کی تربیت کے لیے حاصل کریں۔‘عاطف مشال کا کہنا تھا کہ یونس خان نے اس ذمہ داری کے لیے اپنی رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

اگر افغانستان کرکٹ بورڈ اور یونس خان کے درمیان معاہدہ ہو جاتا ہے تو یہ تیسرے پاکستانی کرکٹر ہوں گے جو بطور بیٹنگ کوچ افغانستان میں خدمات سرانجام دیں گے۔اس سے قبل انضمام الحق اور کبیر خان یہ فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔عاطف مشال کا کہنا تھا کہ وہ اپنے طور پر تمام امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ’ہم اپنے ممکنات اور ان کی خواہشات کا جائزہ لے رہے ہیں۔‘پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی میں مبصرین اسے ایک اچھی خبر کے طور پر دیکھ رہے ہیں، جس سے کشیدگی میں کمی لانے میں مدد مل سکتی ہے۔ عاطف مشال نے کہا کہ ان کے لیے موجودہ حالات میں پاکستان میں کھیلنا ممکن نہیں ہوگا۔ ’تعلقات ایسے ہیں کہ اگر کسی تیسرے ملک میں کھیلیں تو بہتر ہوگا۔ دونوں بورڈز کی سطح پر بات چیت جاری ہے۔‘عاطف کا اس سے آگے بڑھ کر مزید یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہوگی کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم افغانستان آ کر کھیلے۔’کرکٹ ڈپلومیسی سے تعلقات میں بہتری آئے گی۔ یہ دونوں ممالک کے درمیان آئس بریکر بھی ہوسکتا ہے۔ پاکستان کے تین چار کھلاڑی پہلے ہی افغان سپر لیگ (شپگیزہ) میں کھیل رہے ہیں۔‘پاکستان سپر لیگ میں افغان کھلاڑیوں کے نہ آنے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ شہزاد اور نبی جیسے کھلاڑی اس وقت زمبابوے میں قومی ترجیح کی بنیاد پر کھیل رہے تھے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ کھیل کو کھیل سمجھتے ہیں اور اس میں کسی سیاست کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ ’اگر پاکستان کی جانب سے ہو تو ہو ہماری جانب سے ایسا نہیں ہے۔‘ایک سوال کے جواب میں کہ آیا جب پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ واپس آنے کو تیار نہیں تو افغانستان میں کیسے کھیلی جاسکتی ہے، عاطف مشال نے اعتراف کیا کہ دونوں ممالک کی صورتحال قدرے مشترکہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر راولپنڈی میں کرکٹ کھیلی جاسکتی ہے تو ہم کابل میں بھی تحفظ دے سکتے ہیں۔ ہم پورے اطمینان کے ساتھ یقین دلاتے ہیں کہ اگر پاکستان کی ٹیم افغانستان آئے گی تو اسے مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔‘ان کا کہنا تھا کہ افغانستان فرسٹ کلاس سٹیٹس کے بعد اب بین الاقوامی کرکٹ کے لیے کوشش کر رہا ہے اور جلد آئی سی سی کو اپنی درخواست دے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…