جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

’’السلام علیکم پاکستان‘‘ اسلام قبول کرنے کے بعد پاکستان سے کیا تعلق ہے ؟ دنیا کےمعروف فٹبالر نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا ؟

datetime 11  مئی‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی)فرانس کے سابق اسٹار فٹبالر نکولس انیلکا پاکستان آ کر برازیل کے اسٹار فٹبالر رونالڈینہو اوردیگر پلیئرزکے ساتھ فائیو اے سائیڈ فٹبال میچ کھیلیں گے۔نکولس انیلکا نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ السلام علیکم پاکستان! ایک مسلمان کی حیثیت سے مسلم ملک پاکستان آ کر بہت خوشی ہو گی جہاں رونالڈینہو سے ملاقات ہو گی اور ان سے میچ بھی کھیلوں گا انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد پاکستان میں

فٹبال کو فروغ دینا ہے اور اسلام قبول کرنے کے بعد تو میرا پاکستان کے ساتھ ایک خاص تعلق ہے۔لیژر لیگ کے زیر اہتمام نمائشی میچ میں نیدر لینڈ کے سابق مڈ فیلڈر جارج بوائٹنگ اور انگلش ٹیم کے سابق گول کیپر ڈیوڈ جیمز بھی پاکستان آئیں گے۔واضح رہے کہ نکولس انیلکا نے اپنے کیریئر کے دوران چیلسی اور ریئل میڈرڈ سمیت 13 مختلف کلبز کی نمائندگی کرتے ہوئے 600 سے زائد کلب میچز میں حصہ لیا اور200 سے زائد گول اسکور کیے ہیں۔ 2004 میں انہوں نے اسلام قبول کیا اور ان کا اسلامی نام عبدالسلام بلال ہے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…