منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ایس ایل فکسنگ سکینڈل،اس کھلاڑی کے خلاف اتنے ثبوت ہیں کہ اس کابچنا مشکل ہے،پی سی بی کے وکیل نے نام بتادیا

datetime 10  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کے الزام میں معطل کے گئے کرکٹرز کےموقف پر جواب ٹریبونل میں جمع کروا دیا ہے۔بدھ کو لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے تفضل رضوی کا کہنا تھا کہ کرکٹر خالد لطیف کے خلاف اتنے ثبوت ہیں کہ ان کا بچنا مشکل ہے۔ ان کھلاڑیوں کے خلاف الزامات کی سماعت ایک خصوصی اینٹی کرپشن ٹربیونل کر رہا ہے

تفضل رضوی کا اس بارے میں کہنا تھا کہ ’تمام کھلاڑیوں کے بارے میں فیصلہ ٹریبونل ہی کرے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ ان دنوں سپاٹ فکسنگ سکینڈل کی تحقیقات میں مصروف ہے جس میں فاسٹ بولر محمد عرفان کو چھ ماہ کے لیے معطل کیا جا چکا ہے جبکہ دیگر چار کرکٹرز ناصر جمشید۔، شرجیل خان، خالد لطیف اور شاہ زیب حسن کے خلاف تحقیقاتی عمل جاری ہے،جبکہ گذشتہ دنوں پی سی بیکے اینٹی کرپشن کوڈ کی ممکنہ خلاف ورزی پر نوجوان کرکٹر محمد نواز کو بھی نوٹس جاری کیا گیا تھا۔پیر کی شام پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق بورڈ کے سکیورٹی اور نگرانی کے شعبے نے محمد نواز کو پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی شق 4.3 کے تحت نوٹس آف ڈیمانڈ بھیجا۔دوسری جانب ناصر جمشید کو برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے عالمی کرکٹ میں میچ اور سپاٹ فکسنگ کے معاملے میں جاری تحقیقات کے تناظر میں بھی حراست میں لیا تھا تاہم انھیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔ بورڈ کے سکیورٹی اور نگرانی کے شعبے نے محمد نواز کو پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی شق کے تحت نوٹس آف ڈیمانڈ بھیجا۔دوسری جانب ناصر جمشید کو برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے عالمی کرکٹ میں میچ اور سپاٹ فکسنگ کے معاملے میں جاری تحقیقات کے تناظر میں بھی حراست میں لیا تھا تاہم انھیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…