پاک ویسٹ انڈیز تیسرا ٹیسٹ ،مصباح الحق کیلئے نئی پریشانی کھڑی ہوگئی

8  مئی‬‮  2017

دبئی (آئی این پی) ویسٹ انڈیز کے خلاف فیصلہ کن ٹیسٹ میں پاکستان کو آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن کے دفاع کے چیلنج کا بھی سامنا ہے۔ ڈومینیکا میں شکست یا ڈرا پاکستان کونیوزی لینڈ سے نیچے چھٹے نمبر پر دھکیل دے گی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز ایک، ایک سے برابرہے۔ سیریز کافیصلہ کن معرکہ بدھ سے ڈومینیکا میں شروع ہورہا ہےویسٹ انڈیز کوفیصلہ کن ٹیسٹ میں شکست دینا لازمی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  مصباح الیون کو آئی سی سی ٹیسٹ ریکنگ میں پانچویں پوزیشن بچانے کے لئے لازمی فتح کی ضرورت ہوگی۔ ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان 97 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر فائز ہے۔ نیوزی لینڈ صرف 1پوائنٹ کے فرق سے چھٹے نمبر پر ہے۔ ویسٹ انڈیز ٹیسٹ رینکنگ میں آٹھویں نمبر پرموجود ہے۔پاکستان کو رینکنگ میں پانچویں پوزیشن برقرار رکھنے کے لئے ویسٹ انڈیز کوفیصلہ کن ٹیسٹ میں شکست دینا لازمی ہے۔ آخری ٹیسٹ کی فتح اورسیریز دو، ایک سے اپنے نام کرکے قومی ٹیم کوایک اضافی پوائنٹ ملے گا اوراس کی پانچویں پوزیشن برقرار رہے گی لیکن اگر میچ ڈرا ہوا یا پاکستان کو شکست ہوئی تو یہ پانچویں پوزیشن نیوزی لینڈ کو مل جائے گی اور پاکستان ٹیم چھٹی پوزیشن پر آجائے گی۔۔واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ 10 مئی سے روسیو میں شروع ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1۔1 سے برابر ہے۔ پاکستانی ٹیم نے میزبان کالی آندھی کو پہلے ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1۔0 کی برتری حاصل کی تھی، گرین شرٹس کے پاس دوسرا ٹیسٹ جیت کر ویسٹ انڈیز کے خلاف اس کی سرزمین پر پہلی بار ٹیسٹ سیریز میں فتح حاصل کر کے تاریخ رقم کرنے کا سنہری موقع تھا لیکن بلے بازوں کی غیرذمہ دارنہ بیٹنگ کی بدولت اسے 106 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا

اور یوں میزبان ٹیم نے سیریز 1۔1 سے برابر کر دی۔دونوں ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن ٹیسٹ 10 مئی سے شروع ہو گا جس میں پاکستانی ٹیم میچ جیت کر پہلی بار ویسٹ انڈین سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے کیلئے جان لڑائے گی تو دوسری جانب میزبان ٹیم بھی پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں ناقابل شکست روایت کو برقرار رکھنے کی خواہاں ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…