منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

پاکستان کیلئے یہ ایک چھوٹا سا کام کرنے پر فخر ہے ۔۔ وہ کام کیا تھا ؟ ڈیرن سیمی نے ایک بار پھر پاکستانیوں کے دل جیت لئے

datetime 8  مئی‬‮  2017

موہالی(این این آئی)سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا چھوٹا سا حصہ بننے پر بھی مطمئن ہوں۔ڈیرن سیمی کی قیادت میں پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ کا چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا ٗوہ ان چند کھلاڑیوں میں سے ایک تھے جنھوں نے سیکیورٹی خدشات کی پروا نہ کرتے ہوئے لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل کھیلے اور اسی وجہ سے انھیں یہاں پر کافی پذیرائی بھی حاصل ہوئی تھی۔

وہ ابھی تک اس کو نہیں بھول پائے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لیے چھوٹا سا حصہ ڈالنے پر کافی مطمئن ہوں۔ڈیرن سیمی نے کہاکہ یہ کافی افسوسناک ہے کہ میرا آخری انٹرنیشنل ورلڈ ٹونئٹی 20 فائنل تھا، میں بدستور محدود اوورز کی کرکٹ کیلئے دستیاب ہوں مگر منتخب ہونے پر روتا نہیں ہوں، میں دنیا بھر میں مختلف لیگز کھیل رہا ہوں تاہم اگر ویسٹ انڈین بورڈ مجھے سلیکٹ کرتا ہے تو میں دستیاب ہوں لیکن میں ان لوگوں میں سے نہیں ہوں جو دودھ گرجانے پر رونے لگتے ہیں، میں ورلڈ ٹوئنٹی 20 جیتنے کے بعد جو کچھ کہا وہ میرے دل کی آواز تھی ٗمیں نے وہی کہا جومجھے کہنا چاہیے تھا، اس کے بعد میں نے راتیں جاگ کر نہیں گزاریں، خدا نے مجھ پر بہت مہربانی کی ہے، وہی میرا سلیکٹر ہے، اس لیے اب جوکچھ ہوتا ہے مجھے اس کی کوئی پریشانی نہیں ہے، میں اب بھی ویسٹ انڈین کرکٹ کی فکر کرتا ہوں تاہم اگر وہ مجھے منتخب نہیں کرتے تو مجھے بھی کوئی پروا نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…