نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بی سی سی آئی پاک بھارت دو طرفہ سیریز کے حوالے سے معاہدے سے مکر گیا۔ بھارتی بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی ایم او یو سائن ہی نہیں ہوا۔ بھارتی بورڈ نے پی سی بی کا لیگل نوٹس مسترد کر دیا۔ بھارتی حکام کے مطابق، 2014ء میں سیریز کی صرف رسمی بات چیت ہوئی جو حکومتی اجازت سے مشروط تھی۔
سیریز سے انکار پر پی سی بی نے بھارتی بورڈ کو 440 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا۔پاکستانی بورڈ کا مؤقف تھا کہ بھارت نے 2023ء تک طے شدہ چھ سیریز میں سے دو نہیں کھیلیں جس پر پی سی بی کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری طرف پاک بھارت باہمی سیریز کا تنازع اب آئی سی سی میں اٹھایا جانے کا امکان ہے۔