بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاک بھارت ٹاکرا ، تاریخ کا اعلان ہو گیا ‎

datetime 7  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی) سابق کپتان  شاہد  آفریدی چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت  میچ دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔ آئی سی سی کیلئے اپنے کالم میں شاہد  آفریدی نے امید ظاہر کی کہ دونوں پڑوسی ملکوں میں سیاسی کشیدگی کا خاتمہ اور باہمی مقابلوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگا،

روایتی حریفوں کے باہمی مقابلے دنیا بھر کے شائقین کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔ آل راؤنڈر نے کہا کہ بھارت کو میگا ایونٹس میں ماضی کی فتوحات کی بدولت نفسیاتی فائدہ حاصل ہے،جارحانہ بیٹنگ اور متوازن بولنگ لائن اپ بھی روایتی حریفوں کے میچ میں دلچسپ بنادے گی،اس مقابلے کا شدت سے منتظر ہوں۔ یاد رہے کہ پاک بھارت میچ 4جون کو شیڈول ہے،’’بگ تھری‘‘ کے محاذ پر ناکامی کے بعد بی سی سی آئی میں بحث چل رہی ہے کہ ایونٹ میں شریک ہوں یا بائیکاٹ کردیا جائے۔شاہد ا?فریدی نے کہا کہ بھارتی ٹیم کے بیشتر کرکٹرز سے میرے اچھے تعلقات رہے ہیں، ہربجھن سنگھ، یوراج سنگھ اور ظہیر خان کے ساتھ اچھا وقت گزرا اور کئی خوشگوار یادیں وابستہ ہیں، صرف گوتم گھمبیر سے چند سال قبل تلخ کلامی ہوئی تھی،میں تو اس واقعے کو کھیل کا حصہ سمجھ کر آگے بڑھ گیا لیکن بھارتی اوپنر کی ناراضی نہیں گئی۔آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے بتایا کہ بھارتی ٹیم کے دورئہ پاکستان میں مہمان کرکٹرز کو کراچی میں اپنے گھر کھانے پر بلایا تو پٹھان روایات کے مطابق گوشت کی ڈشز تیار کرا لیں، کھلاڑی ایک دوسرے کا منہ دیکھنے لگے تو مجھے احساس ہوا کہ ان میں سے بیشتر تو سبزی خور ہونگے، فوری طور پر دال اور سبزی کی ڈشز تیار کرائیں اور پیش کردیں، انہوں نے کہا کہ بعد ازاں افسوس بھی ہوتا رہا کہ مہمانوں کے کلچر اور ضروریات کو نظر انداز کیسے کر گیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…