کراچی(آئی این پی) شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پی سی بی نے بھارتی بورڈ کو نوٹس بھیجنے کا بہت دلیرانہ فیصلہ کیا ہے ، سندھ حکومت سے کرکٹ اکیڈمی کے لئے زمین مانگی تھی مگر سندھ حکومت نے منع کردیا، عمران خان بڑے کپتان رہے ہیں اور مصباح الحق نے بھی ٹیسٹ میں اچھا لیڈ کیا، کرکٹ نے رلایا بہت ہے مگر خوشی کے لمحات کم رہے ہیں ، اگر میں ڈرپوک ہوتا تو اپنے اوپر نہ لیتا کہ ورلڈ کپ میری وجہ سے ہارے ۔
وہ ہفتہ کو کراچی میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں کرکٹ کا بہت ٹیلنٹ ہے ، پی سی بی کو شکریہ کے ساتھ الوداعی میچ سے معذرت کی ، میں نے کرکٹ اکیڈمی کیلئے سندھ حکومت سے زمین کی درخواست کی تھی مگر انہوں نے نہیں دی ، سندھ میں کھیلوں کی حالت پر افسوس ہے ۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ دوسروں کی مدد کرنے پر خوشی ہوتی ہے ، مصباح الحق نے مشکل وقت میں ٹیم کو سنبھالا اور عمران خان بھی بہت بڑے کپتان رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہیمپشائرکی طرف سے کرکٹ کھیلنے جاؤں گا ، پی سی بی نے بھارتی بورڈ کو نوٹس دینے کا اچھا فیصلہ کیا ہے ، ہر نیا بورڈکا چیئرمین اپنا نیا آئین لے کر آتا ہے ۔شاہد آفریدی نے کہا کہ عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ ہے،ہمیشہ میڈیا کو ساتھ لیکر چلتا رہا ہوں، ایک دو دن میں بڑا اعلان کروں گا۔سندھ حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے آفریدی کا کہنا تھا کہ سندھ میں کھیلوں کی حالت پر افسوس ہے، اچھی اکیڈمی بنانا چاہتا ہوں،کرکٹ اکیڈمی کیلیے کئی سال سے زمین مانگ رہا ہوں، مثبت جواب نہیں ملا، سندھ حکومت سے کرکٹ اکیڈمی کیلیے زمین دینے سے انکار کر دیا، محترمہ بے نظیر بھٹو زندہ ہوتی تو کراچی، سندھ کے یہ حالات نہ ہوتے ۔انہوں نے کہا کہ دوسروں کی مدد کرنے پر خوشی ہوتی ہے،سندھ میں پانی کے مسئلے کے حل کیلیے 114دیہات کو کور کیا،عوام کے پاس بنیادی سہولتیں نہیں ہیں ۔
پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ میں شکست پر ان کا کہنا تھا کہ دوسرے ٹیسٹ میں اپ سیٹ ہوا، ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں بڑے نام نہیں۔