اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

’’شیر مردان کیلئے بڑا اعزاز‘‘ پی سی بی کون سا عہدہ دینے جا رہی ہے ؟ فیصلہ ہو گیا

datetime 6  مئی‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسٹار بیٹسمین یونس خان کیلئے ریٹائرمنٹ کے بعد نئی ذمہ داری کا تعین کرلیا ۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو قومی انڈر 19 ٹیم کا مینٹور تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان کو ریٹائرمنٹ بعد اہم عہدہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور وہ بطور مینٹور قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے خصوصی کیمپس اور بیرونی دوروں پر ٹیم کے ساتھ ہونگے۔

وا ضح رہے کہ یونس خان دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹامنٹ کا اعلان کرچکے ہیں جبکہ ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ سے وہ پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کیخلاف جاری سیریز میں ٹیسٹ کیریئر کے 10ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا ہے۔ یہ اعزاز حاصل کرنے والے وہ پاکستان کے پہلے اور دنیا کے 13 بیٹسمین ہیں۔ انہیں دنیا کے11 مختلف ممالک میں سنچریز اسکور کرنے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہے۔ یونس جنوری 2018 میں نیوزی لینڈ میں ہونے والے انڈر 19 ورلڈ کپ میں ٹیم کی رہنمائی کریں گے۔ دریں اثنا یونس خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 2ٹیسٹ میچوں میں 9 کیچز لے کر بطور فیلڈر زیادہ کیچز کا توفیق عمر کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔انہوں نے بارباڈوس کے دوسرے میچ میں 5 کھلاڑیوں کو کیچ پکڑ کر پویلین پہنچایا جن میں روسٹن چیز، وشال سنگھ، شین ڈارچ، برتھ ویٹ اور جیسن ہولڈر شامل ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…