لاہور(آئی این پی)سابق کپتان جاویدمیاندادنے چیئرمین پی سی بی شہریارخان کی اہلیت پر سوال اٹھادیا۔سابق قومی کپتان جاوید میانداد نے کہا کہ شہریار خان میری کوچنگ کے متعلق جھوٹ بول رہے ہیں۔میرے بارے انضمام یا مشتاق احمد سے پوچھیں۔چیئر مین پی سی بی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے جاوید میاں داد نے کہا کہ شہریار خان جھوٹ بول رہے ہیں،وہ سب سے بڑے جھوٹے ہیں،میرے بارے انضمام یا مشتاق احمد سے پوچھیں۔
انہوں نے کہا کہ پی سی بی میں لوٹ مچی ہوئی ہے،یہ مجھ سے بھاگتے ہیں اور سب مل کر مزے کررہے ہیں۔یار رہے اس سے قبل چیئرمین پی سی بی کاقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں جاوید میانداد کوکوچنگ کا موقع نہ دینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ میانداد پڑھے لکھے نہ ہونے کی وجہ سے ناکام ہوئے۔ انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ بطور کوچ انہیں تین چار بار آزمایا گیا لیکن ہر مرتبہ وہ فیل ہو گئے۔