پاک بھارت میچ اور پی ایس ایل ٹو فائنل کی ریٹنگ ،کتنا فرق تھا؟ناقابل یقین انکشاف

4  مئی‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کو بریفنگ دیتے ہوئے پی سی بی چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمدنے کہا ہے کہ پی ایس ایل تھری کے 8 میچز پاکستان میں کروائیں گے، جن میں4 لاہور اور 4 میچز کراچی میں ہوں گے، پی ایس ایل ٹو فائنل کی ریٹنگ پاک بھارت میچ سے دگنی تھی۔چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ مصباح الحق عمران خان سے بھی اچھے کپتان ثابت ہوئے ہیں،

رواں ماہ پی سی بی اپنی بائیو مکینکل لیبارٹری کھول رہا ہے،کھلاڑیوں کو اب باؤلنگ ٹیسٹ کیلئے بیرون ملک نہیں جانا پڑے گا،آئی سی سی کا وفد مئی میں لیبارٹری کو دیکھنے کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گا ،آئی سی سی وفد کو یقین دلائینگے کہ پاکستان کر کٹ کیلئے محفوظ ملک ہے،ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ہماری ٹیم کو آگریسو بنا دیا ،انضمام الحق بھی ان کے نقش قدم پر چل رہے ہیں،پاکستان میں اچھے کوچز ہیں مگر ہمیں بہت اچھے کوچز چاہیں،جاوید میانداد کو بطور کوچ 3 سے 4 مرتبہ آزمایا مگرجاوید میانداد ڈیلیور نہیں کر سکے ان کی تعلیم بھی نہیں ہے ۔دانش کنیریا پر انگلینڈ نے پابندی لگائی ،،دانش کنیریا کے حوالے سے ہمارے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے ہیں ۔بگ تھری کے تحت بھارت کی وعدہ خلافیوں سے پاکستان کو مالی نقصان ہوا ،بھارت نے معاہدے کے تحت پاکستان سے چھ سریز کھیلنی تھیں، تین سریز کا وقت ختم ہو گیا،آئندہ تین سریز کے حوالے سے بھارت کو لیگل نوٹس بھیج دیا ہے ۔جمعرات کو کمیٹی کا اجلاس چیئر مین عبدالقہار خان ودان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا،اجلاس میں کمیٹی ممبران کے علاوہ وزارت بین الصوبائی رابطہ حکام ،چیئر مین پی سی بی اور پی سی بی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے پی سی بی چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمدنے کہا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں5 کھلاڑیوں کو معطل کر چکے ،

ایک کو سزا دے دیدی باقی چار کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، ناصر جمشید انگلینڈ میں ہیں، پاکستان سفر نہیں کر سکتے،وہاں کی کرائم ایجنسی نے ان پر چارج لگا رکھا ہے،اس موقع پر رکن کمیٹی شفقت حیات پی سی بی حکام پر برس پڑے انہوں نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں ٹیم مینیجرز کو کیوں نہیں پکڑا گیا، سپاٹ فکسنگ کرنے والے کھلاڑے بکیز سے ہوٹل کی لابی میں ملے، ہوٹل انتظامیہ کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟ اچھے کوچز کے باوجود ٹیم رینکنگ آٹھویں نمبر پر کیوں ہے ؟ سزا یافتہ کھلاڑیوں کو بار بار موقع کون اور کیوں دے رہا؟ ہماری فاسٹ باولنگ، اوپننگ اور مڈل آرڈر بری طرح ناکام ہو رہی ہے ، ٹیم صرف اسپنرز کے آسرے پر چل رہی ہے۔پی سی بی چیئر مین نے کہا کہ ہمیں نوجوان نسل کو آگے لانا ہے،حسن علی اور بابر اعظم اور دیگر نوجوانوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا،پی ایس ایل کا فائنل یہاں کروا کر ثابت کر دیا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے،ورلڈ الیون ستمبر میں تیار ہو رہی ہے جس میں نوجوان ممبر ہوں گے۔رکن کمیٹی نے رمیش کمار نے کہا کہ دانش کنیریا میں ٹیلنٹ ہے اس پر پابندی کیوں ہے، شہریار خان نے کہا کہ دانش کنیریا پر انگلینڈ نے پابندی لگائی ،آئی سی سی کے دس ممالک میں سے کوئی پابندی عائد کر ے تو سب کو پیروی کرنا ہوتی ہے ، دانش کنیریا کے حوالے سے ہمارے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے ہیں ۔رکن کمیٹی ماجد علی نے کہا کہ جاوید میانداد کو کرکٹ کی اکیڈمی کہا جاتا ہے،اس کے باوجود غیر ملکی کوچ ہی کیوں ضروری ہیں ؟شہریار خان نے کہا کہ جاوید میانداد کو 3 سے چار مرتبہ آزمایا ،جاوید میانداد ڈیلیور نہیں کر سکے ان کی تعلیم بھی نہیں ہے ، پاکستان میں کوچز ہیں ان کو اوپر لائیں گے ،مصباح الحق عمران خان سے بھی بہتر کپتان رہے، دکھ کی بات ہے وہ ر یٹائرڈ ہو رہے ہیں، لیکن انکی ریٹائرمنٹ کا وقت آگیا ہے، پی ایس ایل کے ذریعے دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان میں امن ہے یہاں میچز کھیلے جا سکتے ہیں، جلد کراچی جاکر وزیراعلی سندھ سے ملاقات کروں گا، کور کمانڈر سے بھی ملاقات کر کہ سکیورٹی کی گارنٹی لوں گا،آئی سی سی سے جلد کراچی کی سکیورٹی کلیئرنس کروائی جائیگی، انہوں نے کہا کہ کراچی میں مئی میں سرینہ ہوٹل کی برانچ کھل جائے گی ،غیر ملکی ٹیمیں کراچی کے ہوٹل میں ٹھہریں۔پی سی بی چیئر مین نے کہا کہ بگ تھری کے تحت بھارت کی وعدہ خلافیوں سے پاکستان کو مالی نقصان ہوا ،بھارت نے معاہدے کے تحت پاکستان سے چھ سریز کھیلنی تھیں ،تین سریز کا وقت ختم ہو گیا ہے ،آئندہ تین سریز کے حوالے سے بھارت کو لیگل نوٹس بھیج دیا ہے،مزید تین سریز پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں پاکستان آئی سی سی کے متبادل تنازعات کے حل کی کمیٹی میں جائے گا ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…