لاہور ( آئی این پی) پاکستان سپر لیگ میں سپانسر شپ سروسز فراہم کرنے والی اسلام آباد یونائٹیڈ نادہندہ نکلی، پنجاب ریونیو اتھارٹی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ کو شوکاز نوٹس بھیج کر 11 مئی کو پی ایس ایل سے ہونے والی آمدن کے ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں سپانسر شپ سروسز سے ہونے والی آمدن پر سیلز ٹیکس
ادا نہ کرنے پرپنجاب ریونیو اتھارٹی نے اسلام آباد یونائٹیڈ کی انتظامیہ کو شوکاز نوٹس بھیج دیا ہے۔پنجاب ریونیو اتھارٹی نے گلبرگ ٹوکینال پارک سکندر ملہی روڈ پر اویس چیمبر میں قائم اسلام آباد یونائیٹڈ کے دفتر میں نوٹس بھیجا ہے۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے سروسز پر عائد سیلز ٹیکس ادا نہ کرنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو جرمانہ عائد کرنے کا عندیہ دیا ہے۔