ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

’’کرکٹ کی 140 سالہ تاریخ کا بدقسمت ترین بلے باز‘‘

datetime 3  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 99 رنز بناکرآئوٹ ہو کر پویلین لوٹنے والےپاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک انوکھا ریکارڈ اپنے نام کر گئے، دنیا کے بدقسمت ترین بلے باز قرار۔تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 99 کے اسکور پر جیسن ہولڈر نے پاکستانی کپتان کی اننگز کا اختتام کیا

جس کے ساتھ ہی وہ کرکٹ کی 140 سالہ تاریخ میں پہلے کھلاڑی ہیں جس کی اننگز تین مرتبہ 99 رنز پر تمام ہوئی۔مصباح الحق اپنے کیریئر میں کُل تین مرتبہ 99 کے ہندسے کو 100میں تبدیل کرنے میں ناکام رہے ۔2011 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ویلنگٹن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 99 رنز پر آئوٹ ہوئے تاہم میچ کی دونوں اننگز میںان کی دوڑوں کا مجموعہ 169 رنز رہا جس پر انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا تھا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف رواں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں مصباح الحق 99 رنز پر ناقابل شکست رہے تھے اور پوری ٹیم پویلین لوٹنے کے سبب سنچری نہیں بنا سکے تھے۔اور اب ویسٹ انڈیز کےخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں مصباح الحق 99 کے اسکور پرآئوٹ ہو کر پویلین لوٹے جس کے ساتھ ہی وہ ایک انوکھا ریکارڈ اپنے نام کر گئے ہیں اور کرکٹ کی تاریخ میں بدقسمت ترین بلے باز قرار دئیے جا رہے ہیں جن کی اننگز تین مرتبہ 99 رنز تک پہنچنے کے بعد سنچری سے قبل ہی ختم ہو گئی ۔ویسٹ انڈیز کےخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں مصباح الحق 99 کے اسکور پرآئوٹ ہو کر پویلین لوٹے جس کے ساتھ ہی وہ ایک انوکھا ریکارڈ اپنے نام کر گئے ہیں اور کرکٹ کی تاریخ میں بدقسمت ترین بلے باز قرار دئیے جا رہے ہیں جن کی اننگز تین مرتبہ 99 رنز تک پہنچنے کے بعد سنچری سے قبل ہی ختم ہو گئی۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…