اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

’’ اب بہت دیر ہو چکی ‘‘ پی سی بی کے فئیر ویل میچ دینے پر آفریدی نے اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا

datetime 3  مئی‬‮  2017 |

کراچی (آئی این پی)پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور آل رائونڈر شاہد آفریدی نے پی سی بی کی جانب سے فیئرویل میچ کی آفر کو ٹھکراتے ہوئے کہا ہے کہ اب بہت دیر ہو چکی ہے ، یہ میچ میں نے اپنے لیے نہیں بلکہ کرکٹر کے لیے مثال قائم کرنا چاہتا تھا ، مجھے خوشی ہے کہ میرے آواز بلند کرنے سے یونس خان اور مصباح کو ریٹائرمنٹ کا اچھا موقع مل رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر لائیو آتے ہوئے شاہد آفریدی نے شائقین کے

سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل میں تھری میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کروں گا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ اس رمضان میں بھی فائونڈیشن کیلئے زیادہ کام کرنے کی کوشش کروں گا ، ویرات کوہلی کے متعلق سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ وہ ایک مثبت کھلاڑی ہے ، ہمیشہ جارحانہ کرکٹ کھیلتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ہمارے تمام سیاستدانوں کو مل کر کام چاہئے ، شلوار قمیض میں خود کو آرام دہ محسوس کرتا ہوں ، زیادہ نئے کھلاڑی نظر نہیں آ رہے ہیں ، عمر یامین اچھا کرکٹر ثابت ہو سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ زندگی میں سب سے اہم چیز میرا خاندان ہے ، چھوٹی بیٹی سے تھوڑا زیادہ پیار ہے ، گھر والے مجھے سکول بھیجتے تھے تو میں گرائونڈ چلا جاتا تھا۔اپنی شرٹ پر 10 نمبر کے متعلق بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ میرا پسندیدہ نمبر ہے اور پاکستانی ٹیم میں کسی کے پاس یہ نمبر نہیں تھا ، سچن کے پاس بھی یہی نمبر ہے اس لیے میں نے اس کا انتخاب کیا۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ میں نے عمران خان کو دیکھ کر کرکٹ کھیلنا شروع کی اور میں نے بائولنگ سے آغاز کیا تو سب مجھے کہنے لگے کہ تم ’’ وٹا ’’ بائولنگ کرتے ہو جس پر میں نے لیگ سپن شروع کی۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں سارے سیاستدانوں سے ایک ہی درخواست کروں گا کہ سب مل کر ملک کے لیے کام کریں نہ کہ

صرف ایک پارٹی اور طبقے اور علاقے کیلئے توانائی سرف کریں۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے درخواست کی تھی کہ عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے لیے انہیں ایک فیئرویل میچ کھیلنے کی اجازت دی جائے۔پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے اس وقت شاہد آفریدی کو فیئر ویل میچ دینے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد آل رائونڈر نے میڈیا میں اپنی ریٹائرمنٹ کے متعلق مداحوں کو آگاہ کر دیا تھا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…