دبئی (آئی این پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سالانہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی، رینکنگ میںنیوزی لینڈ کی ٹیم سرفہرست،انگلینڈ دوسرے اور پاکستان ایک درجے ترقی پاکر تیسرے نمبر پر آگیا ہے،
بھارت کی ٹیم دو درجے تنزلی کے بعد چوتھے، جنوبی افریقہ کی ٹیم دو درجے تنزلی کے سا تھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔تفصیلات کے مطابق منگل کو آئی سی سی نے ٹی ٹوئٹی فارمیٹ کی سالانہ رینکنگ جاری کر دی ۔ جس میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 125پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم 3درجے ترقی کرکے دوسرے نمبر پر آگئی ہے‘ رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم ایک درجے ترقی پا کر 121پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ بھارت کی ٹیم دو درجے تنزلی کے بعد 118پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر براجمان ہے‘ اسی طرح جنوبی افریقہ کی ٹیم دو درجے تنزلی کے ساتھ 111پوائنٹس کے ساتھ پانچویں ‘ آسٹریلیا کی ٹیم ایک درجے ترقی پا کر 110پوائنٹس کے ساتھ چھٹے‘ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ایک درجے تنزلی کے بعد 100پوائنٹس کے ساتھ ساتویں‘ سری لنکا کی ٹیم 95پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں‘ افغانستان 90پوائنٹس کے ساتھ نویں اور بنگلہ دیش 78پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر براجمان ہے۔