اتوار‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2025 

ورلڈ کپ 2019ء میں براہ راست رسائی؟باتیں ختم، پاکستان کرکٹ ٹیم کا کیا ہوگا؟حتمی صورتحال سامنے آگئی

datetime 1  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آئی این پی)اگر ویسٹ انڈیز کی ٹیم ورلڈ کپ سے پہلے ہونیوالے اپنے تمام 8میچز جیتنے میں کامیاب ہوجائے گی تو اس صورت میں پاکستان کو ورلڈ کپ 2019 کے لیے 2018 میں بنگلہ دیش میں منعقد ہونے والا کوالیفائینگ راؤنڈ کھیلنا ہوگا۔، انٹر نیشنل کر کٹ کونسل ( آئی سی سی) کی جانب سے نئی ون ڈے ٹیم رینکنگ جاری کردی گئی جس کے مطابق جنوبی افریقہ دنیا کی بہترین ٹیم کا اعزاز برقرار رکھنے میں کامیاب رہا

پاکستان کا آٹھواں نمبر ہے جبکہ بھارت ایک درجے ترقی پاکر تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی درجہ بندی کے مطابق جنوبی افریقہ پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ آسٹریلیا دوسرے اور بھارت ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے لیے پاکستان کو اس وقت ویسٹ انڈیز پر 9 پوئنٹس کی برتری حاصل ہے۔انگلینڈ میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں 10 ٹیمیں شرکت کریں گی، جس میں ستمبر2017 کے اختتام تک رینکنگ کی صف اول کی 8 ٹیمیں عالمی کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کر جائیں گی جبکہ مزید دو ٹیمیوں کے لیے نمبر 9 سے نمبر 18 کی ٹیمیوں کے درمیان کوالیفائنگ میچ کھیلے جائیں گے۔نئی رینکینگ کے مطابق جنوبی افریقہ 123 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ آسٹریلیا 118 پوئنٹس کے ساتھ دوسرے، بھارت 117 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، نیوزی لینڈ 115 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، انگلینڈ 109 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، سری لنکا 93 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، بنگلہ دیش 91 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، پاکستان 88 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں، ویسٹ انڈیز 79 پوائنٹس کے ساتھ نویں جبکہ افغانستان 52 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پو موجود ہے۔ورلڈ کپ 2019 میں براہ راست جگہ بنانے کرنے کے لیے 4 ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہے

جن میں پاکستان، بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔پاکستان کے اس وقت 88 پوائنٹس ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے 91، سری لنکا کے 93 اور ویسٹ انڈیز کے 79 پوائنٹس ہیں۔بنگلہ دیش انگلینڈ میں ہونے والی آئی سی سی چمپینزٹرافی میں بھی شرکت کرے گا اور وہاں اسے 3 میچ کھیلنے ہوں گے اس کے علاوہ آئر لینڈ میں سہ فریقی سیریز بھی کھیلنی ہوگی جس میں میزبان آئر لینڈ کے علاوہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی مد مقابل ہوگی۔اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز جو کہ چمپینزٹرافی کا تو حصہ نہیں ہوگا تاہم اسے 30 ستمبر 2017 سے پہلے 8 ایک روزہ میچ کھیلنے کا موقع ملے گا، جس میں سے 3 افغانستان کے خلاف جبکہ 5 انگلینڈ کے خلاف کھیلے جائیں گے۔

اس کے بر عکس پاکستان کو 30 ستمبر تک آئی سی سی کے شیڈول کے مطابق صرف تین ون ڈے میچز ہی کھیلنے ہوں گے جو کہ آئی سی سی چمپینزٹرافی میں کھیلے جائیں گے۔اگر ویسٹ انڈیز کی ٹیم ورلڈ کپ سے پہلے ہونیوالے اپنے تمام 8میچز جیتنے میں کامیاب ہوجائے گی تو اس صورت میں پاکستان کو ورلڈ کپ 2019 کے لیے 2018 میں بنگلہ دیش میں منعقد ہونے والا کوالیفائینگ راؤنڈ کھیلنا ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



معافی اور توبہ


’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…