باربارڈوس(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اورویسٹ انڈیزکےخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بائولرمحمدعباس نے عمدہ بائولنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے 56رنزدے کر5وکٹیں حاصل کیں ۔تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میچ میں محمد عباس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 56 رنز کے عوض5 وکٹیں حاصل کیںاوریہ ویسٹ انڈیزمیں باربارڈوس کے میدان میں کسی بھی پاکستانی بائولرکی بہترین بائولنگ ہے ۔
محمدعباس نے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا29سالہ ریکارڈبھی توڑدیا۔وسیم اکرم نے بھی 1988میں ویسٹ انڈیزکے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران 73رنزدیکر4وکٹیں حاصل کی تھیں لیکن اب محمدعباس نے صرف 56 رنز کے عوض5 وکٹیں حاصل کرکے وسیم اکرم کایہ ریکارڈبھی توڑکراپنے نام کرلیاہے ۔اسی طرح اسی گرائونڈمیں سپنرثقلین مشتاق نے 2000میں 121رنزدے کر5وکٹیں حاصل کی تھی ۔وہ اب اس میدان میں تیسرے نمبرپرآگئے ہیں ۔