کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل سکینڈل میں معطل کرکٹرز کو بچانے کیلئے سیاسی رہنما میدان میں آگئے،شاہ زیب اور شرجیل خان کے قریبی رشتہ دار شخصیات کا پی سی بی حکام پر دباؤ کا انکشاف،کھلاڑیوں سے نرمی برتنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سیاست اور کرکٹ کا ہمیشہ سے ہی چولی دامن کا ساتھ رہا ہے،کھلاڑیوں کی ٹیم میں انٹری ہو یا کرکٹ
بورڈ میں عہدوں کی جنگ،ہر سطح پر سیاسی دباو نے اپنا رنگ دکھایا،پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ میں معطل کھلاڑی شرجیل خان اور شاہ زیب حسن کو بھی سیاستدانوں کی حمایت حاصل ہے،ذرائع کہتے ہیں کہ دونوں کرکٹرز کو بچانے کے لئے سیاسی رابطے شروع ہوگئے ہیں،شدیدسیاسی دبائو سے کرکٹرز کے کیس میں نرمی برتے جانے کا امکان ہے۔دونوں کھلاڑیوں کی طاقتور سیاسی شخصیات کی جانب سے پشت پناہی کا انکشاف ہوا ہے۔