جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

چیمپئنز ٹرافی ، بھارتی کرکٹ اسپانسرز کی نیندیں اڑنے لگیں

datetime 1  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آئی این پی)بھارتی کر کٹ بورڈ(بی سی سی آئی) کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے بائیکاٹ کی دھمکیوں نے شائقین، براڈ کاسٹرز اور اسپانسراداروں کو پریشانی سے دوچار کردیا ہے، کرکٹ انڈسٹری کی حقیقی معنوں میں نیند اڑنے لگی ہے،

سب سے زیادہ پریشانی آئی سی سی کے نشریاتی پارٹنر کو ہے جسے بھارتی کرکٹ کے حقوق بھی حاصل ہیں، اسی کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر سنجے گپتا نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ بی سی سی آئی اور آئی سی سی اس مسئلے کا حل نکال لیں گے، بھارتی شائقین میں اس ٹورنامنٹ کے حوالے سے بہت جوش و خروش پایا جاتااور وہ اس بے چینی سے اس کے منتظر ہیں۔دوسری جانب ایک میڈیا کمپنی کے سربراہ سری نواس نے کہاکہ اس ٹورنامنٹ سے منسلک ہر ایک کے مفادات جڑے ہوئے ہیں، زیادہ تر اشتہاری ریونیو بھارت سے حاصل ہوتا ہے،اگر بھارتی ٹیم ہی اس میں شریک نہیں ہوئی تو پھر اشتہاردینے والوں کی دلچسپی پہلے جیسی نہیں رہے گی۔واضح رہے کہ اس وقت ایک چینی موبائل کمپنی بھارتی ٹیم کی اسپانسر ہونے کے ساتھ آئی سی سی کی کمرشل پارٹنر بھی ہے۔ دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے معاملے پر غور کیلیے 7 مئی کو خصوصی جنرل میٹنگ بلائی گئی جس میں تمام اسٹیٹ ایسوسی ایٹس اپنی رائے پیش کریں گے، اسی کی روشنی میں مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا، 2014 میں طے پانے والے ممبر شرکت معاہدے کی پاسداری نہ کرنے پر بھارتی بورڈ کی جانب سے آئی سی سی کو لیگل نوٹس بھیجے جانے کا بھی امکان ہے۔علاوہ ازیں سپریم کورٹ کی مقرر کردہ کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کے سربراہ ونود رائے نے بھی واضح کیاکہ وہ آئی سی سی کے معاملے پر بورڈ کے فیصلے کا ساتھ دیں گے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…