منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہار کا ڈرتھا اس لئے دورے سے انکارکیا اور ۔۔! بنگالی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم پر مضحکہ خیز الزام عائد کردیا

datetime 30  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکا(آئی این پی)پاکستان کر کٹ بورڈ کی جانب سے دورہ بنگلہ دیش کے انکار کے بعدبی سی بی آنکھیں دکھانے لگا، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے دعویٰ کیا ہے کہ پی سی بی کو شکست کا خطرہ ہے جس کی وجہ سے دورے سے انکار کیاکیونکہ پاکستان ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کر نا چاہتا ہے ، آئی سی سی آمدنی میں بی سی بی کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز سے زیادہ حصہ دیا جائے ۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ ٹور سے پاکستانی انکار پر بیحد ناراض ہے، صدر نظم الحسن نے کہا ہے کہ ہمیں آفیشلی طور پر کچھ نہیں بتایا گیا، آئی سی سی میٹنگز کے دوران پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے صرف اتنا کہا تھا کہ ان کے لیے ٹیم بھیجنا مشکل ہوگا۔بی سی بی کے صدر نے کہا کہ ورلڈکپ میں براہ راست انٹری کیلئے ستمبر کی کٹ آف ڈیٹ سے قبل پاکستان کو ہم سے شکست کی صورت میں مزید ریٹنگ پوائنٹس کھونے کا خوف ہوسکتا ہے، ،دورہ بنگلہ دیش میں گرین شرٹس ہار جاتی اور انکے پوائنٹس کم ہو جاتے,میں نے سنا ہے کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ ہم مسلسل تیسری مرتبہ ٹور نہیں کرسکتے جبکہ درحقیقت پاکستانی ٹیم پہلے بھی دیگرممالک کے تین سے بھی زیادہ مرتبہ ٹورز کرچکی ہے، اب وہ کیوں کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتے، ہم انھیں آفیشل شیڈول بھیج کردیکھیں گے کہ وہ کیا جواب دیتے ہیں، اس کے بعد ہی آگے بات ہوگی، ہم تو کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔نظم الحسن نے آئی سی سی کی جانب سے نئے ریونیو ماڈل میں 132 ملین ڈالر ملنے کا تمام تر کریڈٹ خود لیتے ہوئے کہا کہ میں نے آئی سی سی کو قائل کیا کہ بنگلہ دیش اب بڑی مارکیٹ بن چکا اور یہاں سے اسپانسر سامنے آرہے ہیں، عالمی سطح پر ہماری کارکردگی بھی بہت بہتر ہے، اسی وجہ سے ہمیں زیادہ حصہ ملا ہے، میں نے کونسل سے یہ بھی کہا تھا کہ ہمیں ویسٹ انڈیز اور پاکستان سے بھی زیادہ حصہ ملنا چاہیے کیونکہ ہماری کارکردگی ان سے بھی زیادہ بہتر ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…