بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

’’پوری ٹیم غور سے سن لے ‘‘ مصباح الحق نے پوری ٹیم کو خبردار کر دیا

datetime 30  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے اپنی ٹیم کو خبردار کیا ہے کہ پہلا ٹیسٹ جیتنے کے بعد حد سے زیادہ خود اعتمادی کا شکار نہ ہو ۔غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کپتان مصباح نے کہا کہ کبھی کبھی پاکستانی ٹیم کے ساتھ یہ بنیادی مسئلہ ہوتا ہے کہ ایک میچ جیتنے کے بعد مطمئن ہوجاتے ہیں

ٗہم ایسا نہیں چاہتے، ہم چاہتے ہیں کہ بولنگ اور بیٹنگ دونوں شعبوں میں بہترین کارکردگی کو برقرار رکھیں یہ دیکھے بغیر کہ سامنے کون سی ٹیم کھیل رہی ہے ۔مصباح نے کہاکہ پہلا ٹیسٹ جیت کر ہم نے ثابت کیا ہے کہ ہم میں جیتنے کی صلاحیت موجود ہے تاہم ہمیں بیٹنگ میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے ٗجیتنے کا موقع ہو تو اسے ہاتھ سے نہ جانے دیں اور ہمارے بولرز اس قابل ہوں کہ ٹیسٹ میچ میں بیس وکٹیں لے سکیں۔اپنی آخری سیریز کے حوالے سے مصباح نے کہاکہ یہ میرے اور یونس خان کیلئے بھی بہت اہم ہے کہ ہم یہ سیریز جیتیں کیونکہ یہ پہلی سیریز ہوگی کہ جو ہم ویسٹ انڈیز میں جیتیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…