منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

دورہ منسوخ کرنے پربنگلہ دیش کاپاکستان کرکٹ بورڈکے خلاف قانونی کارروائی کااعلان

datetime 30  اپریل‬‮  2017 |

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی طرف سے دورہ بنگلہ دیش منسوخ کرنے پربنگلہ دیش کرکٹ بورڈنے پی سی بی کے خلاف قانونی کارروائی کے بارے میں غورشروع کردیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈنے بنگلہ دیش کاشیڈول دورہ منسوخ کردیاہے ۔یہ دورہ منسوخ کرنے پرپاکستان کرکٹ بورڈکے چیرمین شہریارخان نے موقف اپنایاتھاکہ پاکستانی ٹیم نے دومرتبہ بنگلہ دیش کادورہ کیا

شہریارخان نے کہاکہ ہماری ٹیم نے دومرتبہ دورہ کیالیکن جواب میں بنگلہ دیش نے پاکستان کادورہ کرنے سے انکارکیاتوپی سی بی نے تیسری مرتبہ بنگلہ دیش میں سیریزنہ کھیلنے کافیصلہ کیا ہے اوریہ دورہ غیرمعینہ مدت تک ملتوی کےلئے ملتوی کیاگیاہے ۔شہریارخان کاکہناتھاکہ یہ سیریز کسی اور وقت کھیلنے پرغورکرینگے ۔واضح رہے کہ پاکستان نے روا ں سال جولائی میں بنگلہ دیش کادورہ کرکے دوٹیسٹ ،تین ون ڈے اورایک ٹی ٹوئنٹی میچ کی سیریزکھیلناتھی جوکہ پی سی بی نے منسوخ کردی ۔دوسری طرف بنگلہ دیش کرکٹ بورڈکے صدرنظم الحسن نے کہاہے کہ ہمیں دورے کی منسوخی کاعلم میڈیاکے ذریعے ہواجبکہ پی سی بی نے اس کے بارے میں کوئی باضابطہ رابطہ نہیں کیا ۔انہوں نے کہاکہ  ہی پی سی بی کی طر ف باقاعدہ طورپراس د ورے کی منسوخی کاپیغام ملے گاتوقانونی کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈکوشوکازنوٹس بھیجیں گے ۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم  2007 میںپاکستان کے دورے پرآئی تھی اور پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی تھی اورجواب میں پاکستان نے 2011 اور 2015 میں بنگلہ دیش کادورہ کیا،اب پی سی بی نے رواں سال بنگلہ دیش میں سیریزکھیلنے کاشیڈول منسوخ کردیاہے اورموقف اپناہے کہ پاکستانی ٹیم نے دومرتبہ دورہ بنگلہ دیش کیالیکن جواب میں ایک مرتبہ بھی بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان کھیلنے نہیں آئی جس کی وجہ سے دورمنسوخ کیاگیاہے ۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…