جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورے کی منسوخی،بنگالی کرکٹ بورڈکا دماغ ساتویں آسمان پر،حیرت انگیزاعلان کردیا

datetime 29  اپریل‬‮  2017 |

ڈھاکہ (آئی این پی )بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کی جانب سے دورہ منسوخ کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو شوکاز نوٹس جاری کرنے پر غور کردیا شورع کردیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں سیریز کھیلنے سے انکار پر پاکستان نے رواں سال شیڈول دورہ بنگلہ دیش سے انکار کردیا تھا اور پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے کہا تھا کہ سیریز کو غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔

پاکستان کو رواں سال جولائی اور اگست میں بنگلہ دیش میں دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کی سیریز کھیلنی تھی۔ پی سی بی چیئرمین نے کہا تھا کہ پاکستان دو مرتبہ بنگلہ دیش کا دورہ کردیا ہے اور انہوں نے ابھی تک ایک مرتبہ بھی پاکستان کا دورہ نہیں کیا اور ہم محسوس کرتے ہیں کہ ہم لگاتار تیسری مرتبہ بنگلہ دیش کا دورہ نہیں کر سکتے لہٰذا ہم نے دورہ معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اگلے سال یا کسی اور وقت اس بارے میں غور کریں گے۔ اس معاملے پر بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی نے اس معاملے پر ہم سے رابطہ نہیں کیا۔ بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے کہا کہ ہمیں میڈیا کے ذریعے اس بات کا علم ہوا اور ابھی تک ہمیں باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی ہمیں آفیشل بیان موصول ہو گا، ہم دورہ منسوخ کرنے پر ان کے خلاف فوری طور پر قانونی قدم اٹھاتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کریں گے۔یاد رہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم آخری مرتبہ 2007 میں پاکستان آئی تھی جب اس نے پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی اور اس کے بعد پاکستان 2011 اور پھر 2015 میں بنگلہ دیش کے دورے کر چکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…