منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

بنگلہ دیش نے پاکستان کو بڑی دھمکی دے دی

datetime 29  اپریل‬‮  2017 |

ڈھاکہ (این این آئی) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کی جانب سے دورہ منسوخ کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو شوکاز نوٹس جاری کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سیریز کھیلنے سے انکار پر پاکستان نے رواں سال شیڈول دورہ بنگلہ دیش سے انکار کردیا تھا اور پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے کہا تھا کہ سیریز کو غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے ٗ

پاکستان کو رواں سال جولائی اور اگست میں بنگلہ دیش میں دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کی سیریز کھیلنی تھی۔پی سی بی چیئرمین نے کہا تھا کہ پاکستان دو مرتبہ بنگلہ دیش کا دورہ کردیا اور انہوں نے ابھی تک ایک مرتبہ بھی پاکستان کا دورہ نہیں کیا اور ہم محسوس کرتے ہیں کہ ہم لگاتار تیسری مرتبہ بنگلہ دیش کا دورہ نہیں کر سکتے لہٰذا ہم نے دورہ معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اگلے سال یا کسی اور وقت اس بارے میں غور کریں گے۔ معاملے پر بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی نے اس معاملے پر ہم سے رابطہ نہیں کیا ٗبی سی بی کے صدر نظم الحسن نے کہا کہ ہمیں میڈیا کے ذریعے اس بات کا علم ہوا اور ابھی تک ہمیں باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی۔انہوں نے کہا کہ جیسے ہی ہمیں آفیشل بیان موصول ہو گا ٗہم دورہ منسوخ کرنے پر ان کے خلاف فوری طور پر قانونی قدم اٹھاتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کریں گے۔یاد رہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم آخری مرتبہ 2007 میں پاکستان آئی تھی جب اس نے پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی اور اس کے بعد پاکستان 2011 اور پھر 2015 میں بنگلہ دیش کے دورے کر چکا ہے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…