جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

جنید خان کی ٹیم میں واپسی, عمراکمل کو کھر ی کھر سنادیں

datetime 29  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور /بارباڈوس(این این آئی) پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بائولر جنید خان نے عمر اکمل کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ میچ سے قبل غائب نہیں ہوا ٗ فوڈ پوائزنگ کی وجہ سے ڈاکٹرروں کی ہدایت پر میچ میں حصہ نہیں لیا ٗ میرے غائب ہونے کے حوالے سے عمراکمل کا بیان حیران کن ہے ٗ ہوٹل میں آرام کررہا ہوں ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پیسر جنید خان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میچ سے قبل غائب نہیں ہوا بلکہ فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے ڈاکٹر کی ہدایت پر میچ میں حصہ نہیں لیا اور ہوٹل میں آرام کر رہا ہوں جب کہ میچ میں عدم شرکت کے بارے میں ٹیم مینجمنٹ اور کپتان کو آگاہ کر دیا تھا۔ عمر اکمل کو معلوم تھا کہ میں طبیعت میں خرابی کی وجہ سے شرکت نہیں کر رہا تاہم انہوں نے میرے غائب ہونے کے حوالے سے جو بیان دیا وہ حیران کن ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی معاملے کا ایکشن لیتے ہوئے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے جس کی سربراہی جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ شفیق احمد کریں گے۔کمیٹی کے دیگر اراکین میں پنجاب کے کوچ تنویر شوکت اور منیجر اشرت علی شامل ہیں جو جلد از جلد معاملے کی تحقیقات کر کے رپورٹ بورڈ کو جمع کرائیں گے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…