جمیکا(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم نے آج ویسٹ انڈیزکو7وکٹ سے شکست دے کر ٹیسٹ میچو ں کی سیریزمیں ایک صفرکی برتری حاصل کرلی، وہیں پرپاکستانی سپنریاسرشاہ نے جمیکاکے اس میدان میں 87سال کے دوران کھیلے جانے والے میچوں میں کسی بھی سپنرکی طرف سے بہترین بائولنگ کرانے کااعزازبھی حاصل کرلیا ۔اس سے قبل یہ ریکارڈبھارتی سپنرانیل کمبلے کے پاس تھاجوٹوٹ گیا۔
پاکستانی سپنریاسرشاہ نے ویسٹ انڈیزکے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز6وکٹیں حاصل کیں جبکہ صرف 63رنزدیئےجس کے ساتھ ہی انہوں نے بھارتی سپنرانیل کمبلے کاگیارہ سالہ ریکارڈبھی توڑڈالاواضح رہےکہ انیل کمبلے نے گیارہ سال قبل یعنی 2006میں جمیکاکے اس سبائناپارک میں ویسٹ انڈیزکے خلاف 78رنزدیکر6کھلاڑی آئوٹ کئے تھے جبکہ یاسرشاہ نے 63رنزدیکر6کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا۔