منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سری لنکا اور نیوزی لینڈ کر کٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیموں کا اعلان کردیا 

datetime 24  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو/کرائسٹ چرچ (آئی این پی)سری لنکا اور نیوزی لینڈ کر کٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء سکواڈز کا اعلان کردیا ، سری لنکن ٹیم میں لیستھ مالنگا،انجیلو میتھیوز سمیت دیگرتجربہ کارکھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہیں جبکہ کیویز سکواڈ میں دنیاکی دوسری تیز ترین ون ڈے سنچری کے مالک کورے اینڈرسن کی واپسی ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کیویز اور لنکن کر کٹ بورڈز نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء

کیلئے اپنے اپنے سکواڈز کا اعلان کردیا ہے،سری لنکن سکواڈ میں لیستھ مالنگا،چماراکپوگیدیرا اور انجلیومیتھیوز کی واپسی ہوئی ہے جو چیمپئنز ٹرافی میں اپنی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء کیلئے سری لنکن اسکواڈ میں انجیلومیتھیوز (کپتان)اْپل تھارنگا،کوسل پریرا،چماراکپوگیدیرا،دینش چندی مل،لیستھ مالنگا،نیروشن ڈِک والا،کوسل مینڈس،اسیلا گنارتنے،سرنگا لکمل،نوان پرادیپ،نوان کولاسکیرا،تھیساراپریرا،لکشن سنڈاکن اور سیکوجے پراسنا شامل ہیں۔دوسری جانب کیوی سلیکٹرزنے چیمپئنز ٹرافی کیلئے کورے اینڈرسن کے علاوہ فاسٹ بولر مچل مک کلینگھنسیکوجے پراسنا شامل ہیں۔دوسری جانب کیوی سلیکٹرزنے چیمپئنز ٹرافی کیلئے کورے اینڈرسن کے علاوہ فاسٹ بولر مچل مک کلینگھن اورایڈم ملنے کو بھی اسکواڈ میں شامل کرلیا ۔کیوی سلیکٹرزنے چیمپئنز ٹرافی کیلئے اپنے اسکواڈ میں پانچ اسپشلسٹ بیٹسمین، چار فاسٹ بولرز،تین سیمنگ آل راؤنڈرز، دو اسپنرز اور ایک اسپیشلسٹ وکٹ کیپر کوشامل کرکے اسکواڈ متوازن بنانے کی کوشش کی ہے۔چیمپئنز ٹرافی کیلئے کیوی اسکواڈ میں کین ولیمسن(کپتان)،مارٹن گپٹل،جیتن پٹیل،کورے اینڈرسن،راس ٹیلر،لیوک رونچی(وکٹ کیپر)،ٹرینٹ بولٹ،مچل مک کلینگھن،مچل سنٹنر،نیل بروم،ایڈم ملن،ٹم ساؤتھی،کولن ڈی گرینڈہوم،جمی نیشم اوت ٹوم لیتھم شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…