بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

شاہد آفریدی کو اہم ذمہ داریاں سونپنے کافیصلہ

datetime 24  اپریل‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی)سابق قومی کپتان شاہد آفریدی کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے،انہیں ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے باعزت انداز میں انٹرنیشنل کرکٹ سے رخصتی کا بھی یقین دلایا ہے۔ذرائع کے مطابق اتوار کو دبئی میں ہونے والی ملاقات میں نجم سیٹھی اور شاہد آفریدی کے

درمیان خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی جس کے دوران مستقبل میں چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالنے کے منتظر نجم سیٹھی نے آل راؤنڈر کو انٹرنیشنل کرکٹ سے باعزت رخصتی کے ساتھ ہی بورڈ کیلئے ان کی خدمات کے حصول کی بھی یقین دہانی کرائی،واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے رواں برس کے آغاز میں اپنے 21 سالہ کیریئر کو خیرباد کہنے کے باوجود بھی پی سی بی کی جانب سے الوداعی میچ کا مطالبہ کیا تھا جو چیئرمین پی سی بی شہریارخان کی وجہ سے تسلیم نہیں کیا گیاکیونکہ آل راؤنڈر بورڈ کے سربراہ سے ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کے وعدے کے باوجود اپنے وعدے کا پاس نہیں رکھ سکے تھے۔ذرائع کے مطابق ایگزیکٹو کمیٹی چیف کی شاہد آفریدی سے کرکٹ کے دیگر معاملات پر بھی بات چیت ہوئی جس کی تصدیق نجم سیٹھی کے ٹوئٹر پیغام سے بھی ہوتی ہے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…