جمیکا(مانیٹرنگ ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کےدوسرےروز نو وکٹوں کےنقصان پر 278رنزبنالیے۔تفصیلات کےمطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان کنگسٹن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل بارش کی وجہ سے تاخیر سےشروع ہوا اور صرف 3۔11 اوورز ہی کرائے جاسکے۔
پہلےٹیسٹ میچ کےدوسرے روزکاکھیل ختم ہوا تو ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنا لیے تھے۔میچ کے دوسرے روز کھیل کا آغاز ہوا تو محمد عامر نے پاکستان کو جلد ہی دو کامیابیاں دلوا دیں اور کرکٹ میں واپسی کے بعد اننگز میں پہلی بار پانچ وکٹیں حاصل کیں۔محمد عامر نے پہلے بشو کو 28 کے انفرادی سکور پر آؤٹ کیا اور بعد میں جوزف کو صفر پر بولڈ کر کے اپنی پانچویں وکٹ حاصل کی۔دوسری جانب ہولڈر نے 60 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ ان کے ساتھ شینن بیٹنگ کر رہے ہیں۔واضح رہےکہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ٹیسٹ کرکٹ میں 49 بار مدمقابل آئیں جس میں سے 18 میچز میں قومی ٹیم اور 16 میں ویسٹ انڈین ٹیم کامیاب رہی جبکہ 15 میچز ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوئے۔