روم (مانیٹرنگ ڈیسک) اطالوی سائیکلسٹ مشیل اسکارپونی سائیکلنگ کے دوران پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق اطالوی سائیکلسٹ مشیل اسکارپونی ہفتے کے روز اٹلی کے شہر انکونا کے علاقے فیلوٹرانو میں اپنے گھر کے قریب سائیکلنگ کررہے تھے کہ ایک وین نے انہیں ٹکر مار دی۔
حادثے کے نتیجے میں 37 سالہ اسکاپورنی کی موقع پرہی موت واقع ہوگئی۔اطالوی سائیکلسٹ قزاقستان میں رجسٹرڈ سائیکلنگ ٹیم آستانہ کے رکن تھے۔ٹیم آستانا کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیاہے کہ اس سانحے کو لفظوں میں بیان کرنا ممکن نہیں ہے۔بیان میں اسکارپونی کو ایک ’عظیم چیمئن’ اور ایک ’بہرتین انسان’ قرار دیا گیا جبکہ یہ بھی کہا گیا کہ ’انتہائی غم کی اس گھڑی میں آستانہ پرو ٹیم مشیل کےاہل خانہ کے ساتھ ہے۔ یاد رہےکہ اسکارپونی نے2002میں پروفیشنل سائیکلنگ شروع کی تھی اورسال2011میں اطالوی ریس جیرو دی اطالیہ کے فاتح قرار پائےتھے۔ واضح رہے کہ جمعے کے روز ٹور آف دی ایپس ریس میں حصہ لینے کے بعد گھر واپس لوٹے تھے اور اس ریس میں ان کی چوتھی پوزیشن رہی تھی۔