اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

پاکستان کو نیا فاسٹ بائولر مل گیا

datetime 23  اپریل‬‮  2017 |

جمیکا (آئی این پی) پاکستان اور ویسٹ ونڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پہلی بار قومی ٹیم کا حصہ بننے والے فاسٹ بولر محمد عباس نے اپنی شاندار کاکردگی دکھا کر پاکستانی عوام کے دل جیت لئے ، اپنے پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر ویسٹ انڈیز کے بلے باز براتھ ویٹ کو پویلیئن کی راہ دکھا دی۔تفصیلات کے مطابق پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپننگ جوڑی

زیادہ دیر تک کریز پر اپنے قدم نہ جما سکی اور پہلے بلے باز براتھ ویٹ فاسٹ بولر محمد عباس کی گیند پر بغیر کوئی سکور کیے پویلیئن لوٹ گئے۔فاسٹ بولر نے اپنی شاندار کارکردگی سے ثابت کردیا کہ وہ قومی ٹیم کا حصہ بن کر پاکستان کو کامیابی دلوا سکتا ہے۔پہلی وکٹ کے گرتے ہی کالی آندھی کو مشکلات کاسامنا کرنا پر گیا،جس کے بعد محمد عامر نے بھی 2 وکٹیں لے کر ٹیم کی پوزیشن کو مزید مضبوط کردیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل محمد عباس سیالکوٹ سٹیلینز اور پاکستان ٹیلی ویژن کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں ،فرسٹ کلاس میچز میں اب تک 57 میچوں میں 244 وکٹیں بھی حاصل کر چکے ہیں۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں فاسٹ بائولر محمد عباس کو ٹیسٹ کیپ دی۔ اس طرح وہ پاکستان کے 226 ویں ٹیسٹ کرکٹر بن گئے ہیں۔ 27 سالہ محمد عباس سیالکوٹ ریجن سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے ہیں اور انہوں نے اب تک 57 فرسٹ کلاس میچز میں 244 وکٹیں حاصل کیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…