منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان ،ویسٹ انڈیز ،فیصلہ کن ون ڈے آج،میچ پاکستان ٹائم کتنے بجے شروع ہوگا؟پاکستان ٹیم میں تبدیلی برقرار

datetime 10  اپریل‬‮  2017 |

گیانا(آئی این پی) پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری مقابلہ منگل کو گیانا میں ہوگا،سرفراز الیون اہم میچ میں کامیابی حاصل کر کے نہ صرف سیریز پر قبضہ بلکہ ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی کیلئے پوزیشن مستحکم کر لے گی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز ایک ایک سے برابرہے،تین میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری مقابلہ فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا،جیتنے والی ٹیم سیریز کی ٹرافی پر قبضہ

جما لے گی،دوسرے میچ میں کامیابی کے بعد پاکستان نے عالمی کپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے کی راہ ہموار کر لی ہے۔آخری میچ میں فتح شاہینوں کی ورلڈ کپ 2019 میں جگہ پکی کر دی گی،کپتان سرفراز احمد جیت کا ریکارڈ آگے بڑھانے کیلئے پر عزم ہیں،بابر اعظم کا بلا رنز اگلنے اور حسن علی مزید وکٹوں کیلئے بیتاب ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ٹٰیم نے وسیٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز تین ایک سے اپنے نام کی تھی اور عالمی رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر بھی قبضہ جما لیا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق سات بجے شروع ہوگا۔معروف کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق وہاب ریاض کی جگہ جنید خان کوہی تیسرے میچ میں بھی کھلایاجائے گا میدان میں اترنے والے گیارہ پاکستانی کھلاڑی یہ ہونگے۔احمدشہزاد، کامران اکمل،بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، سرفراز احمد(وکٹ کیپر،کپتان) عماد وسیم، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی ، جنید خان۔قومی کر کٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر حسن علی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ون ڈے میں 38رنز دیکر 5وکٹیں اپنے نام کرنے کے ساتھ ہی15سال پرانا ملکی ریکارڈ توڑ ڈالا۔ وہ 2002ء میں شعیب اختر کے بعد ایک ون ڈے کیلنڈرایئرمیں دو بار5وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی فاسٹ باؤلر بن گئے ہیں۔اس سے قبل وقاریونس یہ کارنامہ 3بارجبکہ وسیم اکرم ،اظہرمحمود،عاقب جاوید اور شعیب اختر یہ اعزاز صرف ایک

،ایک بار اپنے نام کیا تھا۔حسن علی 23سال اور 61دن کی عمر میں ویسٹ انڈین سرزمین پر 5وکٹیں لینے والے دوسرے کم عمر ترین باؤلر بھی بن گئے ہیں، ویسٹ انڈیز کے کیمار روچ نے 2009ء میں ڈومینیکا کے مقام پر بنگلہ دیش کیخلاف 21سال اور 26دن کی عمر میں 5وکٹیں لیکر یہ اعزاز اپنے نام کررکھا ہے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…