اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی سلیم صافی نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی سے سوال کیا کہ بھارتی اداکارہ عرشی خان سے آپ کا کیا معاملہ چل رہا ہے؟ جواب میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے کچھ عرصہ قبل کسی نے کلپ بھجوایا
تھا ۔ میں اس کلپ کو دیکھ کر حیران و پریشان رہ گیا کہ اس عرشی خان سے نہ میری کوئی جان نہ پہچان اور یہ وڈیوز میں میرے بارے میں اس طرح کی باتیں کر رہی ہیں۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں عرشی خان کو جانتا بھی نہیں ، معاملہ تو دور کی بات ہے۔ اگر میرا کوئی معاملہ ہوا تو سب کو ضرور بتائوں گا۔



















































