منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کرکٹ ٹیم نے کیربیئن جزائر میں منفرد اعزاز پالیا،ایسا کام کردکھایا جو کوئی بھی ٹیم نہیں کرسکی

datetime 3  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پورٹ آف اسپین(آئی این پی) پاکستان نے حالیہ ٹوئنٹی 20سیریزمیں تین،ایک سے فتح حاصل کرکے گزشتہ پانچ سالوں میں کیربیئن جزائر میں مسلسل دوسری باہمی سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیاہے جو ایک منفرد اعزاز ہے کیونکہ پاکستا ن کے علاوہ کوئی دوسری ٹیم وہاں 2012ء سے ایک بھی باہمی ٹوئنٹی20سیریز نہیں جیت سکی ہے۔تفصیلات کے مطابق سرفرازاحمد کی حالیہ کامیابیوں کا وزن میزبان ویسٹ انڈیز کا حوالہ دیکر کم

کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن یہ حقیقت ہے کہ ویسٹ انڈین ٹوئنٹی20 فارمیٹ میں خصوصاً اپنے میدانوں پر انتہائی مشکل حریف سائیڈ ثابت ہوئی جس نے 2012ء کے بعد سے اپنے میدانوں پر کھیلی گئی آٹھ باہمی ٹوئنٹی20 سیریزمیں ماسوائے پاکستان کے کسی دوسری ٹیم کے خلاف شکست نہیں کھائی ہے۔گرین شرٹس نے 2013ء اور اب 2017ء میں اْسے ہرایاہے دیگر چھ سیریزمیں سے ویسٹ انڈیزنے دو جیتی ہیں جبکہ دیگر چار برابر کی ہیں۔اس دوران بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سمیت دیگر ٹیموں کو وہاں کامیابی نہیں مل سکی ہے حتیٰ کہ انگلینڈکو 2۔1 سے ناکام لوٹنا پڑا ہے۔ اس تناظر میں پاکستان کی حالیہ سیریزمیں3۔1 کے مارجن سے کامیابی بہت بڑاکارنامہ ہے۔واضح رہے کہ حالیہ سیریزمیں تین کامیابیوں کی بدولت پاکستان کی میزبان سائیڈ کے خلاف ویسٹ انڈین سرزمین پر ٹوئنٹی 20 فتوحات کی تعداد 5 ہوگئی ہے جو وہاں کسی بھی ٹیم کی میزبان ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ کامیابیاں ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کے علاوہ کوئی دوسری ایسی ٹیم نہیں جس نے ویسٹ انڈیزکے خلاف اْن کے دیس میں دو سے زائد فتوحات حاصل کی ہوں۔ صرف آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ ہی دو ایسی ٹیمیں ہیں جنہوں نے وہاں ایک سے زائد فتوحات حاصل کی ہیں۔ صرف آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ ہی دو ایسی ٹیمیں ہیں جنہوں نے وہاں ایک سے زائد فتوحات حاصل کی ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…