معروف پہلوان انڈر ٹیکر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

3  اپریل‬‮  2017

نیویارک(آئی این پی)ریسلنگ کے رنگ پر سب سے زیادہ عرصے تک حکمرانی کرنے والے انڈر ٹیکر نے باقاعدہ طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔عظیم ریسلر33ویں ریسل مینیا میں رومن رینز سے لڑنے کیلئے اپنے مخصوص انداز میں رنگ میں جلوہ گر ہوئے تاہم مقابلے

کے دوران قسمت نے ان کا ساتھ نہ دیا اور وہ اپنے کیریئر کا آخری میچ ہار نے کے بعد پروقار انداز میں اپنے دستانے ، ہیٹ اور کوٹ رنگ میں چھوڑکر رخصت ہوئے۔52 سالہ انڈر ٹیکرنے 1984ء میں پروفیشنل ریسلر کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا اور انہیں سب سے زیادہ عرصے تک رنگ میں رہنے والے ریسلر ہونے کا اعزاز حاصل ہے ،انہوں نے 33سالوں پر محیط اپنے کیریئر کے دوران لاتعداد مقابلے جیتے اور پوری دنیا کے دلوں کے فاتح قرار پائے۔انڈر ٹیکر کو ’’ڈیڈ مین‘‘،’’ بڑی برائی‘‘،’’ موت کی وادی کا شیطان ’‘‘اور’’ اندھیرے کا شہزادہ‘‘ کے ناموں سمیت کئی ناموں سے جانا جاتا ہے۔انڈر ٹیکر کو 2013ء میں ڈیجیٹل سپائی پول کے دوران دنیا کا عظیم ترین ریسلر قرار دیا گیا جبکہ ایک اور سروے میں انہیں دنیا کا سب سے قابل احترام ریسلر بھی قرار دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…