اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکساتن سپر لیگ کی چیمپیئن ٹیم پشاور زلمی کو چھوڑنے کی وجہ ان کے مالک جاوید آفریدی کی سوچ اور نظریے میں تبدیلی تھی۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ پشاور زلمی کو اس لیے چھوڑا کیونکہ مجھے لگا کہ وقت گزرنے کے ساتھ جاوید آفریدی کی سوچ اور نظریہ بدل گیا ہے اور میں اس کے مقاصد کے حصول میں رکاوٹ نہیں
بننا چاہ رہا تھا لہٰذا میں نے زلمی سے علیحدگی کا اعلان کردیا البتہ انہوں نے واضح کہ اس کے باوجود ہمارے خاندانوں کے درمیان تعلق برقرار رہے گا اور اس پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ایک سوال کے جواب میں آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں وزیر اعظم کے بعد سب سے بڑا عہدہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا ہے جس میں ہر طرح کی مراعات ہیں، اسی لیے ہر کوئی اس عہدے کے حصول کیلئے تگ و دو میں لگا رہتا ہے۔