منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان سپر لیگ کے اگلے ایڈیشن میں چھٹی ٹیم کے نام کا اعلان،نجم سیٹھی نے حمایت کردی

datetime 1  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے اگلے ایڈیشن میں چھٹی ٹیم کے نام کا اعلان،نجم سیٹھی نے حمایت کردی،نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ میں اپنے ٹوئٹ میں پہلے ہی آزاد کشمیر کو چھٹی ٹیم کے طور پر حمایت کا اعلان کرچکا ہوں تاہم چھٹی فرنچائز کے حتمی فیصلے کیلئے بی او جی کے اجلاس میں ہمیں اس پر بحث کرنے کی ضرورت ہے اور امید ہے کہ گزشتہ دونوں سیزن کی طرح چھٹی ٹیم بھی مہنگے داموں فروخت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ چھٹی ٹیم کے اضافے کے بعد ٹورنامنٹ میں 10 مزید میچ بھی ہوں گے جس کے بعد مجموعی طور پر 34 میچ ہوں گے اور اس سے ہماری لیگ کی قیمت بڑھے گی جو براڈکاسٹرز کیلئے ایک اچھی خبر ہوگی جنھوں نے پی ایس ایل کے حقوق تین سال کے لیے خریدے ہیں تاہم یہ فیصلہ خاص اجلاس میں ہی ہوگا۔انھوں نے واضح کیا کہ چھٹی ٹیم کیاضافے پر فرنچائز مالکان کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔ہم نے پی ایس ایل میں چھٹی ٹیم کے اضافے پر بحث کی ہے اور یہ ٹیم آزاد کشمیر، گلگت یا کوئی اور ہوسکتی ہے۔ چھٹی ٹیم کو پی ایس ایل میں کھلائے جانے کے لیے گزشتہ سال سے غورہو رہا تھا اب کشمیر ، گلگت یا کسی جگہ کی ٹیم کو بطور چھٹی ٹیم پی ایس ایل میں کھلایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن میں لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں میچز ہوسکتے ہیں کیونکہ سیکیورٹی کی صورت حال بہت بہتر ہوچکی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…