ٹرینیڈاڈ(این این آئی)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کوچ اسٹارٹ لا نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کی باؤلنگ عمدہ تھی ٗمگر میں سمجھتا ہوں کہ ہم نے کچھ وکٹیں انہیں تحفے میں دیں۔تفصیلات کے مطابق شاداب خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 27 مارچ کو ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی اور اپنے ڈیبیو میچ میں عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔شاداب خان نے اپنے پہلے ہی اوور میں دو وکٹیں لینے کے ساتھ ساتھ چار اوورز کے کوٹے میں صرف سات رنز
کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔شاداب نے شاندار کارکردگی کی بدولت ڈیبیو پر سب سے کم رنز دینے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا جو اس سے قبل کینیڈا کے باؤلر اسٹیون والش کے پاس تھا۔شاداب خان کی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی جاری رہا، جس میں انہوں نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔شاداب خان نے 30 مارچ کو ہونے والے میچ میں ایک میڈن اوور سمیت 14 رنز کے عوض 4 وکٹیں لے کر پاکستان کی جیت میں مرکزی کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔۔