منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان میں سریز کھیلنے کیلئے کیوں نہیں آنا چاہتے ؟

datetime 1  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ(این این آئی) بنگلا دیش نے دورے کیلئے معاوضہ طلب کرنے سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ کی تجویزردکردی ۔ ڈائرکٹرمیڈیا بی سی بی نے کہا کہ پاکستان میں سیکورٹی کی رپورٹس حوصلہ افزا نہیں ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورے کے لئے پی سی بی کے معاوضہ طلب کرنے کا

کوئی جواز نہیں، پاکستان میں سیکورٹی کی صورت حال حوصلہ افزاء نہیں اس لئے دورے سے انکار کیا۔بی سی بی نے اب باضابطہ طور پر دو ٹوک کہہ دیا کہ پی سی بی کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں،ڈائریکٹر میڈیا جلال یونس کے مطابق پی ایس ایل کے فائنل کے موقع پر بی سی بی کے سیکورٹی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا، سیکورٹی کے حوالے سے رپورٹس حوصلہ افزاء نہیں تھیں۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کی فیکٹ فائنڈ نگ کمیٹی کو بھی صورت حال میں کوئی بہتری نظر نہیں آئی ٗسیکورٹی کی بنیاد پر پاکستان کا دورہ کرنے کی حامی نہیں بھری۔جلال یونس نے کہا کہ پاکستان کی میزبانی میں نیوٹرل وینیو پر سیریز کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں ۔بی سی بی کے 2 ٹی ٹوئنٹی میچز پاکستان میں کھیلنے سے انکار کے بعد پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے کہا کہا تھا ماضی میں دو مرتبہ پاکستان ٹیم بنگلہ دیش کا دورہ کر چکی ہے، جولائی اگست کے دورے سے قبل بی سی بی سے مالی معاوضے پر بات کی جا ئے گی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…